ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اندرا جے سنگھ کی نصیحت سے’نربھیا‘ کی ماں ناراض، کہا۔ انہی لوگوں کی وجہ سے نہیں رک رہے ریپ کے واقعات

آشا دیوی نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں اس بیان کو لے کر کہا کہ پورا ملک چاہتا ہے کہ ’ نربھیا‘ کے مجرموں کو پھانسی کے پھندے پر جلد سے جلد لٹکایا جائے، ایسے میں اندرا جے سنگھ کون ہوتی ہیں یہ صلاح دینے والی۔

  • Share this:
اندرا جے سنگھ کی نصیحت سے’نربھیا‘ کی ماں ناراض، کہا۔ انہی لوگوں کی وجہ سے نہیں رک رہے ریپ کے واقعات
اندرا جے سنگھ کی نصیحت سے’نربھیا‘ کی ماں ناراض

 نئی دہلی۔ نربھیا اجتماعی عصمت دری (Nirbhaya Gang Rape) کے مجرموں کی پھانسی کی سزا معاف کرنے کی سینئر وکیل اندرا جے سنگھ (Indira Jaising) کی اپیل پر ’ نربھیا‘ کی ماں آشا دیوی (Asha Devi) نے سخت تبصرہ کیا ہے۔ آشا دیوی نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں اس بیان کو لے کر کہا کہ پورا ملک چاہتا ہے کہ ’ نربھیا‘ کے مجرموں کو پھانسی کے پھندے پر جلد سے جلد لٹکایا جائے، ایسے میں اندرا جے سنگھ کون ہوتی ہیں یہ صلاح دینے والی۔ آشا دیوی نے سینئر وکیل کے بیان پر کہا کہ وہ ایک عورت ہو کر بھی عورت کا درد سمجھ نہیں پا رہی ہیں۔ ایسے لوگوں کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔

نربھیا کی ماں نے کہا’’ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ اندرا جے سنگھ نے کیسے ’ نربھیا‘ کے مجرموں کو معاف کرنے کی اپیل کی۔ میں سپریم کورٹ میں ان سے کئی بار ملی ہوں، لیکن ایک بار بھی انہوں نے اس بارے میں مجھ سے بات نہیں کی اور آج وہ مجرموں کو معاف کر دینے کی بات کر رہی ہیں۔ میں حیران ہوں۔ عصمت دری کرنے والے مجرموں کو معافی دینے والے ایسے لوگ حقوق انسانی کے نام پر دھبہ ہیں۔ انہی لوگوں کی وجہ سے ملک میں عصمت دری جیسے واقعات نہیں رک رہے ہیں‘‘۔



دراصل، ’نربھیا‘ کے چاروں مجرموں کی پھانسی کی تاریخی میں توسیع کئے جانے کے بعد سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے جمعہ کے روز مجرموں کو معاف کر دینے کی اپیل کی تھی۔ جے سنگھ نے اپنے ایک بیان میں نربھیا کی ماں سے اپیل کی تھی کہ وہ سونیا گاندھی کی طرح مجرموں کو معاف کر دیں۔ اندرا جے سنگھ نے کہا تھا کہ جس طرح سے سونیا گاندھی نے راجیو گاندھی کے قتل معاملہ میں قصوروار نلنی کو معاف کر دیا تھا، اسی طرح ’ نربھیا‘ کی ماں کو بھی کرنا چاہئے۔
First published: Jan 18, 2020 11:51 AM IST