ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اورنگ زیب اور اس کا کنبہ پورے ملک کے لئے ایک انسپریشن ہے: نرملا سیتارمن

جموں وکشمیر میں سیاسی ہلچل کے درمیان وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے آج شہید اورنگ زیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

  • Share this:
اورنگ زیب اور اس کا کنبہ پورے ملک کے لئے ایک انسپریشن ہے: نرملا سیتارمن
نرملا سیتارمن اورنگ زیب کے کنبہ سے ملاقات کرتی ہوئیں۔

جموں وکشمیر میں سیاسی ہلچل کے درمیان وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے آج شہید اورنگ زیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع اورنگ زیب کے گھر گئیں۔ وزیر دفاع نے اورنگ زیب کے والد محمد حنیف اور ان کے بھائی سے ملاقات کی۔


وزیر دفاع نے اورنگزیب کے کنبے کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اورنگزیب اور اس کا کنبہ پورے ملک کے لئے ایک انسپریشن ہے۔ ان کا کہنا تھا ’میں یہاں شہید کی کنبے سے ملنے آئی ہوں۔ میں نے ان کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔ میں یہاں سے پیغام لیکر جارہی ہوں کہ یہاں ایک ایسی فیملی ہے اور یہاں ایک ایسا شہید ہے، جو میرے اور پورے ملک کے لئے انسپریشن ہے‘۔


واضح رہے کہ اس سے پہلے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی شہید فوجی جوان اورنگ زیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ جنرل راوت نے اورنگزیب کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے شہید  فوجی جوان کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔


اورنگ زیب کو جنگجوؤں نے 14 جون کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اغوا کیا تھا۔ ان کی گولیوں سے چھلنی لاش رات دیر گئے گوسو نامی گاؤں سے برآمد ہوئی تھی۔ 4 جیک لی سے وابستہ اورنگ زیب شوپیان میں قائم 44 آر آر کے کیمپ میں تعینات تھے۔ وہ مبینہ طور پر حزب المجاہدین کے کمانڈر سمیر ٹائیگر کو مارنے والے میجر شکلا کے پرسنل گارڈ تھے۔ اورنگ زیب کو 14 جون کی صبح اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ عید کی چھٹی لے کر اپنے گھر پونچھ لوٹ رہے تھے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Jun 20, 2018 12:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading