ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایکسکلوزیو انٹرویو: وزیر خزانہ نے کہا۔ معیشت کے اعداد وشمار میں تبدیلی نظر آ رہی ہے

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے نیٹ ورک 18 کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بجٹ میں ہمیں ہر اس طبقہ کا خیال کرنا تھا جو کچھ امید کر رہا تھا۔

  • Share this:
ایکسکلوزیو انٹرویو: وزیر خزانہ نے کہا۔ معیشت کے اعداد وشمار میں تبدیلی نظر آ رہی ہے
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن

نئی دہلی۔ مودی حکومت 2.0 کا دوسرا بجٹ (Union Budget 2020) پیش ہو چکا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے 11 بجے لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے اپنے بجٹ خطاب میں جی ایس ٹی کو تاریخی بتایا ہے۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ اپریل 2020 میں جی ایس ٹی کا آسان ورژن لایا جائے گا۔ بجٹ کے بعد انہوں نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔



وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ بجٹ میں ہمیں ہر اس طبقہ کا خیال کرنا تھا جو کچھ امید کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سرمایہ کاری کو فروغ دینے والا بجٹ ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عام شہریوں کی جیب میں زیادہ پیسہ اور عوام کو ٹیکس میں راحت دی۔ سیتارمن نے کہا کہ معیشت کے اعداد وشمار میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔



نیٹ ورک 18 کے ساتھ خصوصی بات چیت میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ بجٹ میں 120 پسماندہ علاقوں پر خاص دھیان دیا گیا۔ پانچ کھرب ڈالر کی معیشت کا خواب پورا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 65 ہزار کروڑ کے انفراسٹرکچر پروجیکٹ آئیں گے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ زراعت اور دیہی ترقی کے لئے تقریبا تین لاکھ کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں ہندوستان کے بارے میں لوگ جس منفی سوچ کے ساتھ بات کر رہے تھے وہ اب دور ہو گئی ہے۔ کم از کم میں نے اس کے بارے میں نہیں سنا ہے۔
First published: Feb 01, 2020 07:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading