ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رافیل ڈیل: ایچ اے ایل کولے کرراہل گاندھی کے چیلنج پرنرملا سیتارمن نے دیا جواب

دراصل ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دفاعی محکمہ کی سرکاری کمپنی ایچ اے ایل مالی بحران سے جدوجہد کررہا ہے اوراپنے ملازمین کوتنخواہ دینے کے لئے پیسے قرض لینے پرمجبورہے۔ اس پرراہل گاندھی نے حکومت کی سخت تنقید کی تھی۔

  • Share this:
رافیل ڈیل: ایچ اے ایل کولے کرراہل گاندھی کے چیلنج پرنرملا سیتارمن نے دیا جواب
کانگریس صدرراہل گاندھی اوروزیردفاع نرملا سیتا رمن: فائل فوٹو

کانگریس صدرراہل گاندھی نے ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کوایک لاکھ کروڑ روپئے کا سرکاری آرڈردینے کے معاملے میں وزیردفاع نرملا سیتارمن پرپارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں اپنے بیان کی حمایت میں وہ یا تودستاویز پیش کریں یا استعفیٰ دیں۔


وہیں سیتارمن نے اس پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کو اے بی سی سے شروع کرتے ہوئے پہلے پوری رپورٹ پڑھنی چاہئے۔ دراصل راہل گاندھی نے حکومت پرنشانہ تب سادھا ہے، جب 'ٹائمزآف انڈیا' کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دفاعی علاقے کی سرکاری کمپنی ایچ اے ایل مالی بحران سے جدوجہد کررہی ہے اوراپنے ملازمین کوتنخواہ دینے کے لئے پیسے قرض لینے پرمجبورہے۔


اس رپورٹ کے مطابق ایچ اے ایل کے ایک افسرنے کہا تھا 'ایک لاکھ کروڑ روپئے میں ایچ اے ایل کوایک پیسہ بھی نہیں ملا کیونکہ کسی حکم پردستخط ہی نہیں کئے گئے'۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا "جب آپ ایک جھوٹ بولتے ہیں تواسے چھپانے کے لئے ایک کے بعد ایک کئی جھوٹ آپ کوبولنے پڑتے ہیں۔ رافیل معاملے میں وزیراعظم مودی کوبچانے کی ہڑبڑی میں وزیردفاع نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا۔ کل وزیردفاع یا توایچ اے ایل کوایک لاکھ کروڑ کے آرڈرکا ثبوت لے کرآئیں یا پھراستعفیٰ دے دیں"۔


وہیں راہل گاندھی کے اس چیلنج کے بعد نرملا سیتا رمن نے اپنے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ راہل گاندھی کو وہ رپورٹ پوری پوری پڑھنی چاہئے، جس کا وہ ذکرکررہے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے رپورٹ کے اس حصے کا بھی ذکرکیا، جس میں لکھا ہے 'حالانکہ، لوک سبھا کے ریکارڈ بتاتے ہیں کہ سیتارمن نے یہ دعوی نہیں کیا کہ آرڈروں پردستخط ہوچکے ہیں۔ انہوں نے یہ کہا کہ ان پرکام چل رہا ہے'۔

اس کے ساتھ ہی وزیردفاع کے سرکاری ٹوئٹرہینڈل سے ٹوئٹ کرکے کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی کو اے بی سی سے شروع کرنا چاہئے۔ اس ٹوئٹ میں راہل گاندھی کوٹیگ کرتےہوئے لکھا گیا کہ لوگوں کوگمراہ کرنے کی ٹھان کربیٹھا آپ جیسا شخص ہی کسی تحریرکوبغرکوٹ کے ہی کہہ سکتا ہے'۔
First published: Jan 06, 2019 09:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading