உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیشنل ریسلر نشا دہیا کی موت کی خبر کے بعد آیا ویڈیو ، کہا : میں تو زندہ ہوں

    نیشنل ریسلر نشا دہیا کی موت کی خبر کے بعد آیا ویڈیو ، کہا : میں تو زندہ ہوں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    نیشنل ریسلر نشا دہیا کی موت کی خبر کے بعد آیا ویڈیو ، کہا : میں تو زندہ ہوں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    قومی سطح کی خاتون پہلوان نشا دہیا کے ہریانہ میں گولی مار کر قتل کرنے کی خبر غلط نکلی ہے ۔ نشا نے خود ایک ویڈیو جاری کرکے اس کو غلط بتایا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : قومی سطح کی خاتون پہلوان نشا دہیا کے ہریانہ میں گولی مار کر قتل کرنے کی خبر غلط نکلی ہے ۔ نشا نے خود ایک ویڈیو جاری کرکے اس کو غلط بتایا ہے ۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ حملہ آوروں نے نشا کے علاوہ ان کے بھائی کو بھی نشانہ بنایا ، جنہوں نے جائے واقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ حملے میں نشا کی ماں بھی سنگین طور پر زخمی ہوگئیں ، جنہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ حالانکہ بعد میں اس خبر کو نشا اور سابق اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک نے فرضی بتایا۔ اتنا ہی نہیں  نشا کا ایک ویڈیو ریسلنگ فیڈریشن نے جاری کیا تو وہیں ساکشی نے نشا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ۔

      اس سے پہلے خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ سونی پت کے حلال پور گاوں میں سشیل کمار کے نام سے ایک ریسلنگ اکیڈمی چلتی ہے ، جہاں پر اس واقعہ کو انجام دیا گیا ۔


      بتادیں کہ نشا نے حال ہی میں سربیا میں انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ میں 65 کلو گرام وزن کٹیگری میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا ، تب انہیں وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیجنڈ ہستیوں نے مبارکباد دی تھی ۔

      نشا کے ساتھ ساکشی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا : وہ زندہ ہے ، فرضی خبر۔ تصویر میں نشا اور ساکشی دونوں ایک کار میں بیٹھے نظر ٓرہے ہیں ۔ اس درمیان ریسلنگ فیڈریشن میں بھی ایک ویڈیو شیئر کیا ۔ اس ویڈیو کو اے این آئی نے بھی شیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: