نئی دہلی : سری نگر میں این آئی ٹی کے طالب علموں نے منگل کو ہنگامہ کیا ۔ مشتعل طلبہ اور پولیس کے درمیان پتھراؤ اور جھڑپ کی بھی اطلاع ہے ۔ پتھراؤ کے بعد پولیس نے بھی لاٹھی چارج کر دیا ، جس میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمی طلبہ کو این آئی ٹی میڈیکل یونٹ میں رکھا گیا ہے ۔
ادھر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس معاملے پر وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے بات کی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ محبوبہ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ اس معاملے میں فوری کارروائی کی جائے گی ۔
Spoke to J&K CM Mehbooba Mufti ji regarding the situation in NIT Srinagar. She has assured me to look into the issue &take immediate action
وہیں نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ نے طلبہ کے والدین کو اپنا پرائیویٹ نمبر دے کر طلبہ کی حفاظت کا انہیں یقین دلایا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ این آئی ٹی میں دو کمپنی پولیس فورس کی تعیناتی کے بھی احکامات دیئے ہیں ۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر جيتندر سنگھ نے بھی وزیر اعلی سے فون پر بات کی ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔