ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ : چندرا بابو نائیڈو کی سیاست پر پیوش گوئل نے کہا : ترقی پر حاوی ہوگئی سیاست

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کی ترقی کیلئے ہر طرح سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔

  • Share this:
نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ : چندرا بابو نائیڈو کی سیاست پر پیوش گوئل نے کہا : ترقی پر حاوی ہوگئی سیاست
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کی ترقی کیلئے ہر طرح سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔

نئی دہلی : سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کی ترقی کیلئے ہر طرح سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا " لیکن وہ خصوصی ریاست کا درجہ مانگ رہے ہیں ، جو ممکن نہیں ہے ، ہم کسی بھی ریاست کو خصوصی ریاست کا درجہ دے دیں گے تو دوسری ریاستیں بھی ایسے ہی مطالبہ کو لے کر آگے آئیں گی"۔

گڈکری جمعہ کو دہلی کے ہوٹل تاج پیلس میں منعقدہ نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ میں خطاب کررہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی کے این ڈی اے سے الگ ہونے کے سوال پر کہا کہ سیاست میں سب کچھ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیٹلی جی پیکج دینے کیلئے تیار ہیں ، لیکن خصوصی ریاست کا درجہ دینے میں پریشانی ہے ، آج ایک ریاست کل کوئی دوسری ریاست مانگ کرے گی ۔

اسی معاملہ پر ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش کیلئے جو کچھ ہوسکتا تھا ، سب کچھ کیا ، جو خصوصی درجہ دینے سے ملتا ہے سب دیا ، اگر پیسہ ہی مانگتے رہو اور زمین پر کام نہ دکھے تو کیا کہہ سکتے ہیں ۔ مرکزی حکومت تو پیسہ کے استعمال کا سرٹیفکیٹ مانگے گی ، نائیڈو سیاست کے تحت الزامات عائد کررہے ہیں۔

گوئل نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ آندھرا پردیش کا معاملہ جذبات سے زیادہ جڑگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے اعتبار سے کچھ ریاستوں کو چھوڑ کر کسی کو خصوصی ریاست کو درجہ نہیں دیا جاسکتا ہے ۔ آندھرا پردیش کو ڈھائی ہزار کروڑ روپے دئے گئے ہیں ۔ ان کا ریوینیو خسارہ پورا کرنا تھا ، اس میں سے نو مہینے کا ہوبھی گیا ہے ۔ پولاورم کا پیسہ دینا تھا وہ بھی دیدیا ۔ گوئل نے کہا کہ بدقسمی سے سیاست اور جذبات ترقی پر حاوی ہوگئے ۔ مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش کیلئے جو کرنا تھا سب کچھ کیا ۔

First published: Mar 16, 2018 09:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading