ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پی ایم مودی کے سامنے نتیش نے کہا : ختم کر دینا چاہئے گورنر کا عہدہ، کیجریول نے بھی کی حمایت 

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے گورنر کے عہدے کو ختم کرنے کی وکالت کی۔ اتنا ہی نہیں نتیش کمار نے گورنر کی تقرری کو لے کر بھی سوالات اٹھائے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 16, 2016 08:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پی ایم مودی کے سامنے نتیش نے کہا : ختم کر دینا چاہئے گورنر کا عہدہ، کیجریول نے بھی کی حمایت 
فائل فوٹو

نئی دہلی : وزیر اعظم مودی کی صدارت میں منعقد ہ بین ریاستی کونسل کی میٹنگ میں تمام ریاستوں کے وزیر اعلی شریک ہوئے اور انہوں نے مختلف مسائل پر اپنا موقف رکھا۔ اس دوران بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے گورنر کے عہدے کو ختم کرنے کی وکالت کی۔ اتنا ہی نہیں نتیش کمار نے گورنر کی تقرری کو لے کر بھی سوالات اٹھائے۔

نتیش کمار کا کہنا ہے کہ موجودہ وفاقی جمہوری ماحول میں اس عہدے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر یہ کیا جانا ممکن نہ ہو ، تب ہمارا خیال ہے کہ گورنروں کی تقرری واضح اور شفاف طریقہ سے ہونی چاہئے۔ بہار کے وزیر اعلی نے مزید کہا کہ کسی شخص کو گورنر مقرر کرنے سے پہلے متعلقہ ریاست کے وزیر اعلی کی رائے بھی لی جانی چاہئے۔

دریں اثنا دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نتیش کمار کے اس بیان کی حمایت کی۔ خیال رہے کہ اس دوران پی ایم مودی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بے حد گرم جوشی کے ساتھ ملے۔ سیاسی نوراكشتي کسی کے چہرے پر بھی نظر نہیں آئی ۔ انہوں نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، ہماچل کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ سے ہاتھ ملا کر ان سے کافی دیر تک بات چیت بھی کی۔

First published: Jul 16, 2016 08:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading