دیوبند : دار العلوم دیوبند میں اس سال نہیں ہو سکے گا کسی بھی طالب علم کا داخلہ
دیوبند : دار العلوم دیوبند میں اس سال نہیں ہو سکے گا کسی بھی طالب علم کا داخلہ
کورونا وبا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر دار العلوم دیوبند نے اپریل ماہ میں ہونے والے سالانہ امتحانات کو پہلے ہی ملتوی کرکے تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا اور اس کے بعد زیادہ تر طالب علم اپنے گھروں کو لوٹ گئے تھے۔
دیوبند۔ ملک بھر میں کورونا انفیکشن میں تیزی سے اضافے کے باعث ملک کے سب سے بڑے اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند کی جانب سے سالانہ امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے تدریسی سیشن کے لئے داخلہ امتحانات نہیں ہوں گے۔ کورونا وبا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر دار العلوم دیوبند نے اپریل ماہ میں ہونے والے سالانہ امتحانات کو پہلے ہی ملتوی کرکے تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا اور اس کے بعد زیادہ تر طالب علم اپنے گھروں کو لوٹ گئے تھے۔
سب سے بڑے اسلامی تعلیمی ادارے میں سالانہ امتحانات ختم کرنے کے لئے کورونا وبا کے ختم ہونے کا انتظار کیا جا رہا تھا لیکن ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر گزشتہ روز ادارے میں مجلس تعلیم کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا اور سالانہ امتحانات کو منسوخ کرنے کا ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تمام کلاسوں میں ششماہی امتحانات کی بنیاد پر طلبہ کو اگلی کلاسوں میں داخلہ دیا جائے گا ، اس کے علاوہ اس ادارے کے نئے تدریسی سال کے لئے ہونے والے داخلہ امتحانات کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس سال ادارے میں کسی بھی طالب علم کو داخلہ نہیں ملے گا۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں اسلامی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے دار العلوم دیوبند میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی طلبہ ہاسٹل میں رہ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ہزاروں طالب علم ہر سال داخلہ لیتے ہیں۔ ادارے میں داخلے کے لئے مئی میں امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں لیکن اس سال کورونا وبا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کے سبب سبھی تعلیمی سرگرمیاں بند ہیں اور امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔