روحانی رہنما دلائی لامہ سے متعلق ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں : وزارت داخلہ
بدھ مت مذہب کے روحانی پیشوا دلائی لامہ: فائل فوٹو۔
ہندوستانی حکومت نے تبت کے روحانی رہنما دلائی لامہ سے متعلق اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوزیشن بالکل واضح اور پرانی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
نئی دہلی : ہندوستانی حکومت نے تبت کے روحانی رہنما دلائی لامہ سے متعلق اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوزیشن بالکل واضح اور پرانی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان روی کمار نے میڈیا میں آرہی خبروں پر کہا کہ دلائی لامہ سے متعلق ہندوستان کی پوزیشن بالکل صاف اور پہلے جیسی ہے۔ ہندوستان میں، دلائی لامہ کو اپنی مذہبی سرگرمیاں جاری رکھنے کی پوری آزادی ہے۔ غور طلب ہے کہ میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ خارجہ سیکریٹری وجےگوکھلے نے کابینہ سکریٹری پی کے سنہا کو ایک نوٹ بھیجا تھا۔ اس نوٹ میں، مسٹر سنہا نے اعلی رہنماؤں اور سرکاری ملازمین کو دلائی لامہ کے پروگرام میں شریک نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر روحانی رہنما کے پروگرام میں ہندوستانی ر ہنما اور ملازمین شامل ہوتے ہیں تو اس کا منفی اثر ہند-چین مذاکرت پر پڑ سکتا ہے اس لئے اگر تھوڑی احتیاط برتی جائے تو بہتر ہوگا۔ چین، تبت کے روحانی رہنما کو علیحدگی پسند تصورکرتا ہے۔ دلائی لامہ وقتا فوقتا چینی حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔