உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اچھی خبر! تھم گیا پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ، جانیں کتنا ہوا سستا

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر پھر سے کمی ہوئی ہے

    • Share this:
      پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ رک گیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت آج 71.27 روپئے ہے۔ وہیں، ڈیزل 65.90 روپے فی لیٹر کی قیمت پر ہے۔

      ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر پھر سے کمی ہوئی ہے۔ ایسے میں گھریلو سطح پر پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے گراوٹ کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

      دہلی۔ قومی دارالحکومت خطہ واقع نوئیڈا، غازی آباد، فرید آباد اور گروگرام میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 71 .27 روپے، 70.87 روپے، 72.25 روپے اور 72.02 روپئے فی لیٹر ہے۔ پٹرول کی قیمت چندی گڑھ، لکھنؤ، پٹنہ، بھوپال، اندور میں بالترتیب 67.43 روپے ، 70.85 روپے، 75.37 روپے، 74.37 روپے اور 74.4 روپئے فی لیٹر درج کی گئی۔
      First published: