உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Goa: گوا کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے اب تک ختم نہیں ہوئی تلاش،منتخب MLAsپندرہ مارچ کولیں گےحلف

    موجودہ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت (Pramod Sawant) نے ہفتہ کو گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا

    موجودہ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت (Pramod Sawant) نے ہفتہ کو گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا

    جملہ 40 رکنی اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی نے 20 نشستیں حاصل کیں۔ کانگریس کو 11 نشستیں اور اس کی اتحادی گوا فارورڈ پارٹی (Goa Forward Party) نے ایک نشست حاصل کی۔ ریاستی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 14 فروری 2022 کو ہوئی تھی اور 10 مارچ 2022 کو نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔

    • Share this:
      گوا (Goa) کے گورنر پی ایس سریدھرن پلئی (PS Sreedharan Pillai) نے نئے ایم ایل ایز کو حلف دلانے کے لیے ریاستی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 15 مارچ 2022 کو طلب کیا ہے، جب کہ بی جے پی نے ابھی وزیر اعلیٰ کے چہرے پر فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ایک سرکلر کے مطابق منتخب ایم ایل اے گنیش گاونکر کو پیر 14 مارچ کو راج بھون میں گورنر کے ذریعہ پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف دلایا جائے گا جس کے بعد سابق دیگر قانون سازوں کے لیے حلف برداری کی تقریب منعقد کریں گے۔

      مذکورہ سرکولر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گورنر نے اب 15.3.2022 کی صبح 11:30 بجے اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے تاکہ نومنتخب اراکین کو حلف دلائی جائے اور ان کی توثیق کرائی جا سکے۔ دریں اثنا محکموں اور وزیر اعلیٰ کے چہرے کی تقسیم ابھی تک روکی ہوئی ہے۔ بی جے پی کے مرکزی مبصرین کی گوا آمد ابھی باقی ہے اور مقننہ کی میٹنگ ہونا باقی ہے۔ جب تک پیر تک وزیراعلیٰ کے چہرے اور کابینہ کے قلمدانوں کا فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ اطلاعات کے مطابق 15 مارچ کو شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی۔

      یہ بھی پڑھیں: یوپی اسمبلی انتخابات میں BJP کے لئے'وردان' بنی AIMIM، کئی سیٹوں پر سماجوادی کی سائیکل کو پنکچر کرکے کھلادیا کمل

      جملہ 40 رکنی اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی نے 20 نشستیں حاصل کیں۔ کانگریس کو 11 نشستیں اور اس کی اتحادی گوا فارورڈ پارٹی (Goa Forward Party) نے ایک نشست حاصل کی۔ ریاستی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 14 فروری 2022 کو ہوئی تھی اور 10 مارچ 2022 کو نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ ساحلی ریاست میں تین آزاد ایم ایل ایز کے حمایت کا وعدہ کرنے کے بعد بی جے پی مسلسل تیسری مدت کے لیے حکومت بنانے والی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: Jobs: دہلی یونیورسٹی سےلےکر Indian Army تک اس ہفتے یہاں دستیاب ہیں نوکریاں، جانیے تفصیلات


      موجودہ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت (Pramod Sawant) نے ہفتہ کو گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا، جس سے نئی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہو گئی۔ انہیں گورنر نے نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: