உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CNG گاڑی والوں کیلئے بڑی خبر، دہلی میں آج رات 10بجے تک بند رہیں گے سارے پمپ، جانئے وجہ

    CNG Pump Strike: اس ہڑتال کی وجہ سے دہلی کے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ راجدھانی کے آس پاس رہنے والے لوگ سی این جی بھرنے کے لیے دہلی آتے ہیں۔ انہیں آج مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

    • Share this:
      CNG Pump Strike: قومی راجدھانی دہلی میں سی این جی CNG گاڑیاں چلانے والوں کے لیے بڑی خبر ہے۔ راجدھانی میں تمام سی این جی بدھ کی رات 10 بجے تک بند رہیں گی۔ دراصل دہلی پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 10 اگست کو سی این جی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آٹو اور کار ڈرائیوروں کو بدھ کو دارالحکومت کے سی این جی پمپس پر سی این جی بھرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

      دہلی پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سی این جی پمپس کے بجلی کے بل کی ادائیگی اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ (IGL) نہیں کر رہی ہے۔ اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دہلی میں سی این جی کی فروخت ایک دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی اس کال کے بعد بدھ کو دارالحکومت کے تقریباً 250 سی این جی پمپ بند کر دیے جائیں گے۔

      پمپ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی سے انہیں آئے روز بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ دراصل پمپوں پر سی این جی بھرنے کے لیے استعمال ہونے والا پریشر بہت زیادہ بجلی خرچ کرتا ہے۔ آئی جی ایل کو دہلی میں بجلی کا بل ادا کرنا پڑتا ہے۔

      ڈیپ نیک والے پیلے لہنگے میں Shraddha Das کا خوبصورت لک نے سوشل میڈیا پر لگائی آگ

      منی اسکرٹ پہن کر Sunny Leone نے سب کے سامنے فلانٹ کیا خوبصورت اوتار

      حالانکہ یہ الزام ہے کہ آئی جی ایل طویل عرصے سے اس کی ادائیگی نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے ڈیلرز کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس لیے ایسوسی ایشن نے 10 اگست کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک سی این جی کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

      اس ہڑتال کی وجہ سے دہلی کے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ راجدھانی کے آس پاس رہنے والے لوگ سی این جی بھرنے کے لیے دہلی آتے ہیں۔ انہیں آج مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: