جے شنکر نے ایس سی او اجلاس میں پاک ہم منصب بلاول بھٹوکایوں کیااستقبال، مصافحہ نہیں نمسکار
یہ ہے استقبال کا منظر
زرداری تقریباً 12 سال میں ہندوستان کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ہیں۔ تصویروں میں دکھایا گیا ہے کہ جے شنکر نے روایتی مصافحہ کو نظر انداز کرکے ہندوستانی روایت میں ’’نمستے‘‘ کے ساتھ زرداری کا استقبال کیا۔
روایتی مصافحہ کو ترک کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم (SEO) کے ایک اجلاس میں گوا میں استقبال کیا لیکن سالام یا مصافحہ کے بجائے انھوں نے نمستے اور نمشکار کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے ہوے ہیں۔
گوا کی راجدھانی پنجی میں ایس سی او کے رکن ممالک کا دو روزہ اجلاس جمعرات کو شروع ہوا۔ زرداری تقریباً 12 سال میں ہندوستان کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ہیں۔ تصویروں میں دکھایا گیا ہے کہ جے شنکر نے روایتی مصافحہ کو نظر انداز کرکے ہندوستانی روایت میں ’’نمستے‘‘ کے ساتھ زرداری کا استقبال کیا۔ گزشتہ روز ساحلی ریاست میں اپنی آمد پر زرداری نے کہا کہ وہ دوست ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کے منتظر ہیں۔ پاکستانی وزیر کا ایئرپورٹ پر ہندوستانی سفارت کار جے پی سنگھ (جوائنٹ سیکرٹری، پاکستان-افغانستان-ایران ڈیسک) نے استقبال کیا۔
پاکستانی سیاست دان وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی دعوت پر ایس سی او کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
زرداری نے جمعرات کو پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ میں شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے گوا پہنچ کر خوش ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میں ایس سی او میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ایس سی او کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کامیاب رہے گی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔