کانگریس کی افطار پارٹی میں پرنب مکھرجی کو دعوت نہیں !۔

راہل گاندھی اور پرنب مکھرجی ۔ فائل فوٹو

راہل گاندھی اور پرنب مکھرجی ۔ فائل فوٹو

راہل گاندھی کے کانگریس صدر بننے کے بعد پارٹی کی طرف سے پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا انعقاد کیا جارہا ہے اور پارٹی کے اقلیتی محکمہ کو افطار پارٹی کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

  • Share this:

    نئی دہلی : کانگریس پارٹی دوسال کے وقفہ کے بعد 13 جون کو افطار پارٹی کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی کے تاج پیلس ہوٹل میں ہونے والی اس افطار پارٹی کیلئے کانگریس نے سبھی ساتھی پارٹیوں کو مدعو کیا ہے ، لیکن سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
    راہل گاندھی کے کانگریس صدر بننے کے بعد پارٹی کی طرف سے پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا انعقاد کیا جارہا ہے اور پارٹی کے اقلیتی محکمہ کو افطار پارٹی کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
    کانگریس اقلیتی محکمہ کے صدر ندیم جاوید نے نیوز ایجنسی بھاشا کو بتایا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی میزبانی میں 13 جون کو افطار پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا ۔ یہ انعقاد تاج پیلس ہوٹل میں ہوگا۔
    غور طلب ہے کہ آر ایس ایس کے پروگرام میں پرنب مکھرجی کے جانے سے کانگریس کی ناراضگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ حالانکہ کانگریسی لیڈروں نے کھل کر اس پر کچھ بھی نہیں کہا ، لیکن سابق صدر جمہوریہ کا یہ قدم ان کیلئے ایک غیر آرام دہ قدم ضرور تھا۔

    First published: