رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں بھی پٹنہ کی مسجدوں میں نظر آیا سناٹا ، زیادہ تر مسجدیں رہی بند

پٹنہ کے مسلم محلوں میں جیسے پٹنہ جنکشن کی مسجد ، لان کی مسجد ، پٹنہ سٹی کی مسجدیں ، حج بھون کی مسجد ، خانقاہوں کی مسجدیں اور شہر کے اعتراف میں قائم مسجدوں میں الوداع جمعہ میں بھی سناٹا رہا ۔

پٹنہ کے مسلم محلوں میں جیسے پٹنہ جنکشن کی مسجد ، لان کی مسجد ، پٹنہ سٹی کی مسجدیں ، حج بھون کی مسجد ، خانقاہوں کی مسجدیں اور شہر کے اعتراف میں قائم مسجدوں میں الوداع جمعہ میں بھی سناٹا رہا ۔

پٹنہ کے مسلم محلوں میں جیسے پٹنہ جنکشن کی مسجد ، لان کی مسجد ، پٹنہ سٹی کی مسجدیں ، حج بھون کی مسجد ، خانقاہوں کی مسجدیں اور شہر کے اعتراف میں قائم مسجدوں میں الوداع جمعہ میں بھی سناٹا رہا ۔

  • Share this:
پٹنہ میں سو سے زیادہ مسجدیں ہیں ، لیکن سبھی مسجدیں لاک ڈاون اور کورونا وائرس کے پیش نظر بند ہیں ۔ مسجدوں میں صرف امام و موذن نماز پڑھ رہے ہیں ۔ یعنی مسجدوں کو امام اور موذن نے کسی طرح زندہ رکھا ہے ۔ زیادہ تر مسجدوں میں تالا لگا ہوا ہے ۔ رمضان کے مہینہ میں بھی پٹنہ کی مسجدیں روحانی ماحول قائم نہیں کر سکیں ۔  نمازی مسجدوں سے دور رہے اور مسلمانوں نے لاک ڈاون پر مکمل طور پر عمل کرکے حکومت کو یہ بتایا دیا کہ وہ حکومت کی گائیڈ لائن کا کتنا احترام کرتے ہیں ۔

تاہم لوگوں کو افسوس ہے کہ تبلیغی جماعت کے معاملہ پر میڈیا نے پورے مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ، جس کا اثر دور دراز کے علاقوں پر بھی صاف طور سے پڑا ہے ۔ قومی یکجہتی بڑی چیز ہوتی ہے ، جس کو توڑنے کی کوشش دہلی کی میڈیا نے پوری ایمانداری سے کی ۔ پٹنہ میں دانشوروں نے کہا کی مسلمانوں نے رمضان کے مہینہ میں بھی مسجدوں میں ایک طرح سے تالا لگا کر رکھا اور جمعہ کی نماز بھی مسجدوں میں ادا نہیں کی ۔ یہاں تک کی عیدالفطر کی نماز بھی گھروں میں پڑھنے کا اعلان کیا گیا ہے ، جس پر مسلم طبقہ پوری طرح سے عمل کرے گا ۔

پٹنہ کے مسلم محلوں میں جیسے پٹنہ جنکشن کی مسجد ، لان کی مسجد ، پٹنہ سٹی کی مسجدیں ، حج بھون کی مسجد ، خانقاہوں کی مسجدیں اور شہر کے اعتراف میں قائم مسجدوں میں الوداع جمعہ میں بھی سناٹا رہا ۔ الوداع کے دن بھی لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں نماز ظہر ادا کی اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی ۔ رمضان کے آخری عشرہ میں مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ پاک اور مبارک مہینہ ہم سے رخصت ہونے والا ہے ۔ چند گھنٹہ بچے ہیں ، جس میں جتنا ممکن ہوسکے گا عبادت کریں گے اور خود کے لئے اور صوبہ و ملک کی خوشحالی کی دعا کریں گے ۔

کل ہند آئمہ مساجد کونسل بہار کے صدر مولانا سجاد احمد ندوی نے کہا کہ پورے مہینہ لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز و تراویح پڑھی ہے ۔ ساتھ ہی لاک ڈاون کا مکمل احترام کیا ہے ، اسلئے یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ مسلم سماج حکومت کی گائیڈ لائن کو فالو نہیں کرتاہے ۔ مولانا ندوی نے کہا کہ عیدالفطر کی نماز بھی گھروں میں پڑھی جائے گی اور اس پر کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: