وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے دولت مشترکہ ممالک کے حکمرانوں کے سمیلن (سی ایچ او جی ایم )اپنے ہم منصب شاہد خاقان عباسی سے ملاقات نہیں کی۔کل بھی ان کی کوئی ملاقات ہونے کا امکان نہیں ہے۔وزیر اعظم کے دورے سے پہلے وزارت کارجہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ سمیلن میں مودی اور عباسی کی دو چرفہ کانفرنس ہونے کا امکان نہیں ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک سوال کے جواب میں کہا ،:پاکستانی وزیر اعظم سے کوئی ملاقات نہین ہوئی۔کسی ملاقات کا امکان بھی نہیں ہے"۔
ہندستان اور پاکستان کے وزیر اعظم نے پچھلی مرتبہ دسمبر 2015 میں ملاقات کی تھی۔یہ ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب پہلے سے طے پروگرام کے بغیر ہی مودی افغانستان سے لوٹتے وقت لاہور میں طیارے اترے اور اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی پوتی کی شادی میں شامل ہوئے۔
بہر حال ،جنوری 2016 میں پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے اور پھر اسی سال ستمبر میں جموں۔کشمیر کے اری میں تھلسینا کے ایک کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں ملکوں کے رشتوں میں کڑواہٹ کافی بڑھ گئی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔