اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی میں بی جے پی مخالف جماعتوں کی میٹنگ منسوخ، ممتا بنرجی کی وجہ سے چندرا بابو نائیڈونے لیا فیصلہ

    تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری اس بار چندرا بابو نائیڈو پرہے۔

    تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری اس بار چندرا بابو نائیڈو پرہے۔

    نائیڈولوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی مخالف جماعتوں کوایک ساتھ لانے کی کوشش کررہے ہیں، جس میں ممتابنرجی کا ساتھ کافی اہم بتایا جارہا ہے، تاہم ابھی ان کی رضامندی نہیں ملی ہے۔

    • Share this:
      لوک سبھا الیکشن کے پیش نظربی جے پی کے خلاف سبھی اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے 22 نومبرکومجوزہ میٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی وجہ سے منسوخ ہوئی۔

      دراصل آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ اورتیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) سربراہ چندرا بابو نائیڈو لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی مخالف جماعتوں کو ایک ساتھ لانے کی کوشش کررہے ہیں، جس میں ممتابنرجی کا ساتھ کافی اہم بتایا جارہا ہے، لیکن ابھی تک ممتا بنرجی نے اس میٹنگ کے لئے رضامندی نہیں ظاہرکی ہے۔

      ذرائع کے مطابق آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابونائیڈو پہلےممتابنرجی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد میٹنگ کی اگلی تاریخ طے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے کانگریس، ٹی ڈی پی، عام آدمی پارٹی، جے ڈی ایس، این سی پی اورٹی ایم سی رضا مند ہوگئی ہیں۔  وہیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مایاوتی نے میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے حامی نہیں بھری ہے۔ میٹنگ میں بی جے پی مخالف فرنٹ کو مضبوط کرنے پرزوردیا جائے گا۔

      سبھی جماعتوں کوقریب لانے کا ذمہ اس بارتیلگودیشم پارٹی اورآندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابونائیڈونے لیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے امراوتی میں کانگریس کے سینئرلیڈراشوک گہلوت سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں یہ طے ہواتھا کہ بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتیں 22 نومبرکو دہلی میں میٹنگ کریں گی۔ اس میٹنگ میں نوٹ بندی اورسی بی آئی وغیرہ کے معاملات پربھی تبادلہ خیال ہونا تھا۔

      صرف اتنا ہی نہیں نائیڈو اپوزیشن کے کئی لیڈروں سے ملاقات کرچکے ہیں۔ یہ میٹنگ ٹھیک ممتابنرجی کے اس فیصلے کے بعد منعقد کی گئی ہے، جس میں انہوں نے آندھرا پردیش کی طرح ہی اپنے ریاست میں بھی معاملوں کی جانچ کے لئے سی بی آئی کے داخلے پرپابندی لگائی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:   کچھ لیڈران کے منھ کھلتے ہی اے کے ۔ 47 کی طرح دھڑ ۔ دھڑ نکلتا ہے جھوٹ ۔ وزیر اعظم

      یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن کا بند ناکام ،سبکی سے بچنے کے لئے تشدد پر آمادہ :بی جے پی

      یہ بھی پڑھیں:  سونیا اورراہل سے ممتا بنرجی کی ملاقات، "میں وزیراعظم عہدہ کی دوڑ میں نہیں، بی جے پی کو ہٹانا ہمارا مقصد"۔
      First published: