اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نوئیڈا پولیس کا کمپنیوں کو نوٹس، عوامی مقامات پر نماز پڑھتے نہ دکھیں ملازم

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    نوائیڈا پولیس نے کئی کمپنیوں کو نوٹس بھیج کر یہ ہدایت دی ہے کہ ان کے ملازم کسی بھی عوامی مقام یا پارک میں نماز ادا نہ کریں۔

    • Share this:
      نوئیڈا پولیس نے یہاں واقع متعدد کمپنیوں کو نوٹس بھیج کر ہدایت دی ہے کہ ان کے ملازم کسی بھی عوامی مقام یا پارک میں نمازادا نہ کریں۔ اس کے لئے اجازت لینا ضروری ہے۔ سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے ایسی کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

      پولیس کے ذریعہ جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ سیکٹر-58 اتھارٹی پارک میں  نماز جمعہ سمیت کسی بھی مذہبی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ دیکھا جا رہا ہے کہ آپ کی کمپنی کے ملازم پارک میں نماز پڑھتے ہیں۔ علاقہ کے تھانہ انچارچ نے نماز نہ پڑھنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے متعلق سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے کوئی بھی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اگر کوئی ملازم پارک میں نماز ادا کرتا ہے اور کمپنی نے اسے نوٹس کی اطلاع نہیں دی ہے تو کمپنی کو ذمہ دار سمجھا جائےگا۔

      پولیس کے مطابق، سیکٹر 58 کے اس پارک میں جمعہ کے روزلوگ نماز پڑھنےآتے ہیں۔ لیکن گزشتہ کچھ ہفتوں سے یہاں نمازادا کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اوراب زیادہ تعداد میں لوگ نمازجمعہ  پڑھنے آنے لگے ہیں۔ اس پرکئی لوگوں نے اعتراض کیا ہے۔ وہیں اس کے لئے سٹی مجسٹریٹ سے کوئی بھی اجازت نہیں لی گئی ہے۔ سیکٹر58 کے ایس ایچ اوپنکج کے مطابق یہ ہدایات سبھی کےلئے ہیں۔

      اس نوٹس سے متعلق ایس پی اجے پال شرما کہتے ہیں کہ سیکٹر 58 میں اتھارٹی کا پارک ہے۔ اس پارک میں مذہبی سرگرمی کے لئے کچھ لوگوں کے ذریعہ اجازت مانگی گئی تھی۔ اس کی اجازت ابھی تک سٹی مجسٹریٹ نے نہیں دی ہے۔ یہی نوٹس تمام کمپنیوں کو بھی دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوٹس کسی خصوصی مذہب کے لئے نہ ہو کر سبھی لوگوں کے لئے ہے۔

      First published: