اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اردو رسم الخط میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں: ارتضی کریم

    نئی دہلی۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے آر ایس ایس پرچارک اندریش کمار کے  اردو زبان کے رسم الخط کو تبدیل کرنے سے متعلق دئیے گئے مشورے کو مسترد کردیا ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے آر ایس ایس پرچارک اندریش کمار کے  اردو زبان کے رسم الخط کو تبدیل کرنے سے متعلق دئیے گئے مشورے کو مسترد کردیا ہے۔ کونسل کے ڈائریکٹر ارتضی کریم کا کہنا ہے کہ اردو رسم الخط میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ عام لوگوں میں اردو کی ترویج کے لئے اردو رسم الخط کو تبدیل کرکے دیوناگری میں لکھنے کی وکالت ہوتی رہی ہے کیونکہ دیوناگری میں لکھی گئی کتابیں اور اردو شاعری کافی مقبول ہیں تاہم اردو ماہرین کہتے ہیں کہ اردو کے رسم الخط سے چھیڑچھاڑ اردو زبان کو تبا ہ کردے گی ۔

                    دہلی میں سندھی کونسل اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشترا ک سے ہوئے پروگرا م میں مہمان خصوصی اندریش کمار نے اردو رسم الخط تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔ اندریش کمار نے اردو کے رسم الخط کو فارسی رسم الخط جوکہ غیرملکی رسم الخط ہے،بتاتےہوئےکہا کہ اردو والوں کو اپنا رسم الخط تیارکرنا چاہیے۔

      اس پر ڈائریکٹر این سی پی یو ایل پروفیسرارتضی کریم نے کہا کہ اردو زبان کے کم ہوتےدائرہ کی وجہ سےاردو کےرسم الخط کو تبدیل کرنے کا مشورہ کئی بارقومی کونسل کے پاس پہلے بھی آچکا ہےاور ہندی یعنی دیوناگری میں اردو کو لکھنےکی وکالت ہوتی رہی ہے لیکن اردو کارسم الخط فارسی کا نہیں بلکہ اپنارسم الخط ہےاوراس میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

      First published: