ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عید الاضحی کے موقع پر اخلاق کے گاؤں بساہڑا میں نہیں ہوئی قربانی

عید قرباں کے موقع پر بسهڑا گاؤں میں سال رواں قربانی نہیں کی گئی ۔ مسلمان صرف عید کی نماز پڑھ کر عید الاضحی منا رہے ہیں ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 13, 2016 12:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عید الاضحی کے موقع پر اخلاق کے گاؤں بساہڑا میں نہیں ہوئی قربانی
File Photo: Getty Images

گوتم بدھ نگر : عید قرباں کے موقع پر بسهڑا گاؤں میں سال رواں قربانی نہیں کی گئی ۔ مسلمان صرف عید کی نماز پڑھ کر عید الاضحی منا رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال بیف کے شبہ میں اخلاق کے بعد سے پورا گاوں خوفزدہ ہے ۔ اخلاق کے قتل کو ایک سال مکمل ہونے میں صرف دو ہفتہ ہی باقی ہے ۔ تقریبا پورا سال گاؤں میں کشیدگی کا ماحول برقرار رہا ۔


نام نہ  شائع کرنے کی شرط پر گاؤں کے مسلم کنبہ نے ایک اخبار کو بتایا کہ قربانی نہ دینے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ قربانی کے موقع پر کسی طرح کا تنازع  نہ ہو ، اس لئے وہ بکرے کی قربانی نہیں دیں گے ۔ فی الحال گاؤں میں امن کا ماحول ہے ۔

First published: Sep 13, 2016 12:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading