PM Modi: ’آرام کرنے کا وقت نہیں، 2024 کی تیاری کریں‘ پی ایم مودی کی یوگی کابینہ سے ملاقات اور دی یہ ہدایت
یوگی کابینہ میں بی جے پی نے دی ہر طبقے کو نمائندگی
وزیر اعظم کی آمد پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کا استقبال کیا۔ یوگی کابینہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم نے لکھنؤ میں 5 کالی داس مارگ پر وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر وزیر اعلی یوگی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ، اور دیگر وزراء کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی لی گئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے پیر کی شام لکھنؤ میں اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) کابینہ کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔ یوپی کے وزرا کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران پی ایم نے کہا کہ صرف اچھی حکمرانی ہی اقتدار کا راستہ کھولتی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ریاست کے تمام وزراء سے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے خود کو مزید وقف کریں۔ وزیر اعظم نے یوپی کابینہ سے یہ بھی کہا کہ آرام کے لیے کوئی وقت نہیں بچا ہے اور سبھی کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کرنی چاہیے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی نے مجرموں کے خلاف یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی ’’بلڈوزر مہم‘‘ کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے یوپی کے وزراء کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکمرانی میں ریاست کی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور انہوں نے اس پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کووڈ مینجمنٹ کے لیے بی جے پی زیرقیادت ریاستی حکومت کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے وزراء سے بھی کہا کہ وہ اپنے حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور حکومت کے پروگراموں کو نافذ کریں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ سرکاری اسکیمیں ان تمام لوگوں تک پہنچیں جو اہل ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے سی ایم یوگی سمیت تمام وزراء کو بھی مشورہ دیا کہ حکومت اور تنظیم کے درمیان تال میل سے کام کرنا ضروری ہے، کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے تکمیلی ہیں۔
اس سے پہلے پیر کو پی ایم مودی نے بدھ پورنیما کے موقع پر نیپال میں گوتم بدھ کی جائے پیدائش لمبینی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے نیپالی ہم منصب شیر بہادر دیوبا سے بھی دو طرفہ بات چیت کی۔ شام کو وزیر اعظم کشی نگر واپس آئے جہاں انہوں نے گوتم بدھ کے مہاپرین نروان ستھلی مندر میں پوجا کا پروگرام رکھا۔ اس کے بعد وہ لکھنؤ چلے گئے۔
وزیر اعظم کی آمد پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کا استقبال کیا۔ یوگی کابینہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم نے لکھنؤ میں 5 کالی داس مارگ پر وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر وزیر اعلی یوگی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ، اور دیگر وزراء کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بنوایا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔