ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریل مسافروں کے لئے بڑی خبر! آنند وہار ریلوے ٹرمنل سے آج سے نہیں چلے گی کوئی ٹرین، یہ ہے بڑی وجہ

دراصل، حکومت نے اس لئے یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

  • Share this:
ریل مسافروں کے لئے بڑی خبر! آنند وہار ریلوے ٹرمنل سے آج سے نہیں چلے گی کوئی ٹرین، یہ ہے بڑی وجہ
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ ہندوستانی ریلوے (Indian Railway) پیر کے روز سے نئی دہلی کے آنند وہار ریلوے ٹرمنل (Anand Vihar Railway Terminal- ANVT) سے کوئی بھی ٹرین نہیں چلائے گی۔ ٹرمنل کے سبھی پلیٹ فارموں  (Platform)  کا استعمال کووڈ۔ 19 مریضوں کو کوارنٹین کرنے میں کیا جائے گا۔ کوارنٹین سینٹر ریل کے ڈبوں میں بنایا جائے گا۔ یہ بوگیاں آنند وہار ٹرمنل کے پلیٹ فارم پر کھڑی کی جائیں گی۔ ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ شہر میں کووڈ۔ 19 مریضوں کے لئے بستروں کی کمی دور کرنے کے لئے مرکز دہلی حکومت کو ٹرین کے ڈبے مہیا کرائے گا۔


ذرائع نے بتایا کہ فی الحال آنند وہار ریلوے اسٹیشن سے چلنے والی سبھی پانچ ٹرینیں اگلے حکم تک پرانی دلی ریلوے اسٹیشن (Delhi Railway Station- DLI) سے چلیں گی۔ وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) نے ہفتہ کو کہا تھا کہ بستروں کی کمی کے مدنظر دہلی کو ٹرین کے پانچ سو ایسے ڈبے دستیاب کرائے جائیں گے۔ ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انڈین ریلوے پہلے سے ایسے 54 ڈبے شکور بستی ٹرمنس ڈپو میں تعینات کر چکی ہے اور باقی ڈبے آنند وہار ریلوے اسٹیشن کے سات پلیٹ فارموں پر کھڑے کرنے کا منصوبہ ہے۔ آنند وہار ریلوے اسٹیشن سے شمالی ریلوے کے ذریعہ پانچ ٹرینیں چلائی جا رہی تھیں۔ یہ ٹرینیں بہار میں موتیہاری، رکسول اور مظفرپور اور دو ٹرینیں اترپردیش کے غازی پور جا رہی تھیں۔ ریلوے نے ابھی تک چار ریاستوں میں 204 کوارنٹین ڈبے تعینات کئے ہیں۔


فائل فوٹو

دراصل، حکومت نے اس لئے یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ دہلی میں کورونا وائرس کے اتوار کو ایک دن میں ریکارڈ سب سے زیادہ  2224 معاملے سامنے آئے تھے۔ جبکہ قومی دارالحکومت میں انفیکشن سے دو چار لوگوں کی تعداد اب 41182 ہو گئی ہے۔ وہیں، اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 1327 ہو گئی ہے۔

First published: Jun 15, 2020 09:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading