உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عدم اعتماد کی تحریک : بحث کیلئے اپوزیشن کو کم اور حکومت کو ملا زیادہ وقت ، پڑھیں کس کو کتنا ملا؟ 

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    پارلیمنٹ میں مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے والی تلگودیشم پارٹی کو کل ہونے والی بحث میں صرف 13 منٹ اور اہم اپوزیشن کانگریس کو 38 منٹ کا وقت ملا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : پارلیمنٹ میں مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے والی تلگودیشم پارٹی کو کل ہونے والی بحث میں صرف 13 منٹ اور اہم اپوزیشن کانگریس کو 38 منٹ کا وقت ملا ہے۔ سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سب سے زیادہ تین گھنٹے 33 منٹ دیئے گئے ہیں۔
      لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک پر ہونے والی بحث کے سات گھنٹے کے وقت کو مختلف جماعتوں کو ان کی افرادی قوت کی بنیاد پر مختص کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 273 ارکان والی بی جے پی کو تین گھنٹے 33 منٹ کا وقت دیا گیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر 48 ارکان والی کانگریس پارٹی کو 38 منٹ کا وقت دیا گیا ہے۔
      ذرائع کے مطابق اے آئی ڈی ایم کے کو 29 منٹ، ترنمول کانگریس کو 27 منٹ، بیجو جنتا دل کے لیے 15 منٹ، شیوسینا کو 14 منٹ، تلگودیشم پارٹی کو 13 منٹ، تلنگانہ راشٹر سمیتی کو 9 منٹ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کو سات منٹ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور سماج وادی پارٹی کو چھ- چھ منٹ اور لوک جن شکتی پارٹی کو پانچ منٹ کا وقت دیا گیا ہے۔
      ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک پر صبح 11 بجے بحث شروع ہوگی اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی بحث کا جواب دیں گے۔
      First published: