உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دادری معاملے میں نوئیڈا انتظامیہ سخت، ڈی ایم نے جاری کیا نوٹس

    میرٹھ : دادری سانحہ میں نوئیڈا انتظامیہ اب سخت ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سب نے بساهڑا گاؤں کو تماشا بنا دیا ہے۔

    میرٹھ : دادری سانحہ میں نوئیڈا انتظامیہ اب سخت ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سب نے بساهڑا گاؤں کو تماشا بنا دیا ہے۔

    میرٹھ : دادری سانحہ میں نوئیڈا انتظامیہ اب سخت ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سب نے بساهڑا گاؤں کو تماشا بنا دیا ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      میرٹھ : دادری سانحہ میں نوئیڈا انتظامیہ اب سخت ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سب نے بساهڑا گاؤں کو تماشا بنا دیا ہے۔ دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود لیڈران اپنے قافلےکے ساتھ بساهڑا گاؤں پہنچ رہے ہیں اور انہوں نے مجمع لگا رکھا۔


      ای ٹی وی کی خبر کے بعد ڈی ایم نے نوٹس جاری کیا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر افسروں کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اسی کڑی میں اے ڈی ایم ، ایس ایس پی اور ایس ڈی ایم کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔


      ساتھ ہی سی او اور متعلقہ تھانہ انچارج کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ نوئیڈا کے افسر لیڈروں کو سلام کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ بساهڑا سانحہ کے چلتے سب اپنا پی آر بنا رہے ہیں۔


      خیال رہے کہ اخلاق کے قتل کے دو اہم ملزموں وشال اور شیوم سمیت اب تک آٹھ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔



      اطلاعات کے مطابق وشال اور شیوم نے ہی مندر میں جا کر اعلان کیا تھا اور پجاری کی زبردستی پٹائی بھی کی تھی۔ دونوں ملزمان کو پانچ دن کی تلاشی مہم کے بعد پکڑا گیا ۔
      پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وشال اہم سازشی میں سے ایک ہے۔ اس نے ہی ایک میٹنگ بلا کر لوگوں کو اخلاق کے گھر پر حملے کرنے کے لئے اکسایا۔

      First published: