உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندو - مسلم خاندانوں نے ایک دوسرے کو گردے عطیہ کر، منائی عید کی خوشیاں

    عید الفطر ملک بھر میں خوشیوں سے منایا جا رہا ہے ۔

    عید الفطر ملک بھر میں خوشیوں سے منایا جا رہا ہے ۔

    عید الفطر ملک بھر میں خوشیوں سے منایا جا رہا ہے ۔

    • Share this:
      عید الفطر ملک بھر میں خوشیوں سے منائی جا رہی ہے ۔ اسی کے سبب عید سے ایک روز قبل نوئیڈا کے جے پی اسپتال میں دوستی اور بھائی جارے کی ایک خوبصورت مثال سامنے آئی ہے۔ یہاں کے ڈاکٹروں نے ایک ہندو اور ایک مسلمان مریض کے گردہ ٹرانسپلانٹ کر ان دونوں کو نئی زندگی دی۔

      قابل ذکر ہے کہ ہندو مریض کی بیوی کا بلڈ گروپ مسلم مریض کے ساتھ اور مسلم مریض کی بیوی کا بلڈ گروپ ہندومریض کے ساتھ میچ ہوتا تھا، ایسے میں ڈاکٹروں نے انہیں ایک دوسرے کو گردے دینے کا مشورہ دیکر ایک بہتر بھائی چارہ کی مثال پیش کی۔

      جے پی اسپتال کے سینئر ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر امت دیورا نے نیوز 18 سے خاص بات چیت میں بتایا کہ دونوں مریضوں کی جانچ کرنے پر ان میں کرونک کڈنی مرض پایا گیا تھا۔ گردہ ٹرانسپلانٹ کی دونوں سرجریاں کامیاب رہیں۔ سرجری کے بعد دونوں ڈونر اور دونوں مریض بھی ٹھیک ہیں۔

       

       
      First published: