ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بریک اپ ہوا تو بوائے فرینڈ نے وائرل کردی ایسی فحش تصویر اور ویڈیو ، دیکھ کر گھروالوں کے اڑگئے ہوش

واقعہ کی رپورٹ درج کرکے پولیس نے پیر کی شام کو ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ ملزم سورج نے لڑکی سے دوستی ٹوٹنے کے بعد اس کو بدنام کرنے کیلئے اس کی فحش ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی ۔

  • Share this:

دہلی سے متصل نوئیڈا میں لڑکی کی فحش تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ نوئیڈا پولیس نے اس معاملہ میں پیر کو ایک ملزم کو گرفتار کیا ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ( زون فرسٹ ) رن وجے سنگھ نے بتایا کہ سیکٹر 39 تھانہ علاقہ میں رہنے والی ایک خاتون نے اتوار کی رات کو تھانہ سیکٹر 39 میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بیٹی کی فحش تصویر اور ویڈیو سورج نام کے ایک لڑکے نے سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے پولیس نے پیر کی شام کو ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ ملزم سورج نے لڑکی سے دوستی ٹوٹنے کے بعد اس کو بدنام کرنے کیلئے اس کی فحش ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی ۔

وہیں ایک دیگر واقعہ میں سیکٹر 39 تھانہ علاقہ کے ہی تحت سیکٹر 36 میں رہنے والی ایک لڑکی کی اس کے رشتہ داروں نے چاقو کے دم پر مبینہ طور پر آبروریزی  کی ۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر کیس درج کرنے سے منع کردیا ، جس کے بعد لڑکی نے عدالت سے فریاد کی ۔ عدالت کے کہنے پر پولیس نے معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

رن وجے سنگھ نے بتایا کہ سیکٹر 39 میں ایک لڑکی نے شکایت درج کرائی ہے کہ سال 2020 میں اس کے بھائی کی شادی آگرہ کی رہنے والی مونیکا سے ہوئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے مطابق اس کی بھابھی کا بھائی اویناش پرتاپ سنگھ کچھ وقت بعد اپنی بہن سے ملنے نوئیڈا میں واقع ان کے گھر آیا تھا ۔ اس نے ایک دن موقع دیکھ کر چاقو کی نوک پر اس کی آبروریزی کی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 16, 2021 05:31 PM IST