نوئیڈا: راجدھانی دہلی سے متصل نوئیڈا میں 10 سال پرانی ڈیزل اور 15 سال پرانی گاڑیوں کے خلاف مہم یکم فروری سے شروع ہوگی۔ اگر سڑکوں پر پٹرول اور ڈیزل کی پرانی گاڑیاں نظر آئیں تو انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔ حکومت کی سختی کے بعد اب گوتم بدھ نگر اے آر ٹی او نے یہ قدم اٹھایا ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے ضبطی کے لیے 6 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ بتا دیں کہ یکم فروری 2022 کو محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی گاڑیوں کے رجسٹریشن کو رد کر دیا ہے۔
اے آر ٹی او ARTO انتظامیہ ڈاکٹر سیارام ورما نے 1 لاکھ 19 ہزار گاڑیوں کو نوٹس بھیجا ہے جن کی میعاد ختم ہو چکی ہے، جن میں 23 سرکاری گاڑیاں بھی شامل ہیں جو قواعد کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ ان میں ڈی ایم آفس، پولیس کمشنریٹ گوتم بدھ نگر، ڈسٹرکٹ کورٹ، کمشنر ٹریڈ ٹیکس، فیملی ویلفیر ڈپارٹمنٹ اور سرویلنس میڈیکل آفیسر کے دفتر کی گاڑیاں شامل ہیں۔ ہازرا اسپتال میں لگی آگ، ڈاکٹر جوڑے سمیت 6 افراد ہلاک، بال بال بچے مریض
ان نمبروں والی گاڑیوں ہوں گی ضبط اہم بات یہ ہے کہ پرانی گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے اسکریپ پالیسی کا اعلان کیا تھا لیکن اس پالیسی میں دلچسپی نہ ظاہر کرنے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اس کے تحت گوتم بدھ نگر میں یوپی 16 سے یوپی 16 زیڈ تک کے نمبر ان 15 سال پرانی گاڑیوں کے زمرے میں آتے ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔