உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوئیڈا میں اسکولی بس حادثے کا شکار ، 16 بچے زخمی ، ڈرائیور ۔ کنڈکٹر کی حالت نازک

    حادثے کا شکار اسکول کی بس

    حادثے کا شکار اسکول کی بس

    حادثہ کا شکار بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی حالت کافی نازک بنی ہوئی ہے۔ جنہیں کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    • Share this:
      نوئیڈا کے رجنی گندھا انڈرپاس کے پاس سنیچر کی صبح اسکول کے بچوں سے بھری بس ڈوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ا س حادثے میں 16 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے بعد اسکولی بچوں کو بس کی کھڑکی کا شیشا ٹوڑ کر نکالا گیا ہے۔ اسکول بس اے پی جے اسکول کی ہے۔ جس میں صرف 35 بچے سوار تھے۔ حادثہ کا شکار بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی حالت کافی نازک بنی ہوئی ہے۔ جنہیں کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

      جانکاری کے مطابق سیکٹر 16 کے رجنی گندھا انڈر پاس کے پاس کچھ کام چل رہا ہے۔ اس دوران انڈر پاس پر پڑے بلڈنگ مٹیریل پر بس کا ٹائر اسکڈ ہوا اور ڈوائڈر سے ٹکرا گئی۔

      حادثے میں کچھ بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اس حادثے میں اسکولی بچوں کے ساتھ ٹیچر بھی سورا تھے جو اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ بس کا توزن بگڑنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں : حیوانیت کی ہر حد پار، ریپ کے بعد خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں ڈالا  اسٹیل کا گلاس ، شوہر گرفتار
      First published: