مظفر نگر فسادات: بی جے پی کے دو ایم پی اور تین ایم ایل اے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ
سنجیو بالیان اور دیگر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ۔
مظفرنگر۔ دو ہزار تیرہ میں مظفر نگر فسادات کے بعد ہوئی مہا پنچایت کو لے کر جاری سماعت میں بی جے پی کے پانچ رہنماوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔
مظفرنگر۔ دو ہزار تیرہ میں مظفر نگر فسادات کے بعد ہوئی مہا پنچایت کو لے کر جاری سماعت میں بی جے پی کے پانچ رہنماوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ جج مدھو گپتا نے اس معاملے میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کئے۔
جن لیڈروں کے خلاف وارنٹ جاری ہوئے ان میں مظفرنگر رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان، بجنور رکن پارلیمنٹ بھارتیندو، شاملی کے تھانابھون سے رکن اسمبلی سریش رانا، میرٹھ کے سردھنا سے ممبر اسمبلی سنگیت سوم اور مظفرنگر کے بڈھانا سے بی جے پی ممبر اسمبلی امیش مالک شامل ہیں۔ وکیل چندروير سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی لیڈران پچھلی تاریخ پر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ لہذا، 24 نومبر کو بھی جج نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے تھے۔ اس میں اگلی تاریخ 15 دسمبر لگی تھی۔ یہ لوگ اس تاریخ پر بھی نہیں آئے، صرف سادھوی پراچی آئی تھی۔
بی جے پی کے رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2013 میں مظفر نگر فسادات کے بعد مہا پنچایت بلائی تھی۔ اس کے لئے ان پر دفعہ 188، 353، 153 اے، 141 اور 147 آئی پی سی کے تحت درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی اگلی تاریخ 19 جنوری ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔