اپنا ضلع منتخب کریں۔

    غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی پارٹیوں کی میٹنگ، نتیش ولالو اتحاد کو حمایت دینے کا فیصلہ

    غیر بی جے پی اور غیر کانگریسی جماعتوں نے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے بہار اسمبلی انتخابات میں نتیش لالو اتحاد کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی :  غیر بی جے پی اور غیر کانگریسی جماعتوں نے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے بہار اسمبلی انتخابات میں نتیش لالو اتحاد کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی پی کے سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر آج شام ہوئی میٹنگ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور رام گوپال یادو، ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، جنتاد ل یو کے شرد یادو ، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ اور این سی پی کے طارق انور وغیر ہ نے حصہ لیا۔

      میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو ہرانے کے لئے نتیش لالو اتحاد کے ہاتھ مضبوط کرنا ضروری ہے۔ اس کے لئے بی جے پی اور غیر کانگریسی پارٹیوں کے درمیان باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔مسٹر پوار کی پہل پر ہوئی اس میٹنگ میں کانگریس کو مدعو نہیں کیا گیا تھا ۔

      خیال رہے کہ کل این سی پی اور پارٹی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل اور طارق انور نے پارلیمنٹ ہاوس میں محترمہ بنرجی سے ملاقات کی تھی ۔ اس کے بعد مسٹر شر دیادو اور جنتا دل یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے بھی محترمہ بنرجی سے ملاقات کی تھی۔ ان لیڈروں نے یہ لائحہ عمل طے کیا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے مدنظر باہمی اتحاد ضروری ہے۔

      First published: