ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شمالی ہندوستان کے لوگ قانون کی خلاف ورزی پر فخر محسوس کرتے ہیں، کرن رجیجو نے تجیندر کھنہ کی بیان کی حمایت کی

نئی دہلی:وزیرمملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج دہلی کے سابق لیفٹننٹ گورنر تجیندر کھنہ کے اس بیان کی حمایت کرکے تنازعہ پیدا کر دیا جس میں سابق گورنر نے کہا تھا کہ ’شمالی ہند کے لوگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2015 12:02 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شمالی ہندوستان کے لوگ قانون کی خلاف ورزی پر فخر محسوس کرتے ہیں، کرن رجیجو نے تجیندر کھنہ کی بیان کی حمایت کی
نئی دہلی:وزیرمملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج دہلی کے سابق لیفٹننٹ گورنر تجیندر کھنہ کے اس بیان کی حمایت کرکے تنازعہ پیدا کر دیا جس میں سابق گورنر نے کہا تھا کہ ’شمالی ہند کے لوگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

نئی دہلی:وزیرمملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج دہلی کے سابق لیفٹننٹ گورنر تجیندر کھنہ کے اس بیان کی حمایت کرکے تنازعہ پیدا کر دیا جس میں سابق گورنر نے کہا تھا کہ ’شمالی ہند کے لوگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔


مسٹر رجیجو نے پولیس کے یوم تاسیس کے موقع پر یہاں منعقدہ ایک تقریب میں کہا ’کچھ سال پہلے مسٹر کھنہ نے کہا تھا کہ شمالی ہند کے لوگ قانون توڑنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ تاہم انہیں دباؤ کی وجہ سے کچھ گھنٹوں کے اندر اپنا بیان واپس لینا پڑا تھا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ درست تھے۔


انہوں نے کہا ’لوگ کہتے ہیں کہ پولیس سخت ہے۔ اگر لوگ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ یہ عام تاثر ہے کہ جب تک ڈنڈا نہیں چلے گا تب تک لوگ سنیں گے نہیں۔


واضح رہے کہ 2008 میں اس وقت کے لیفٹننٹ گورنر مسٹر کھنہ نے یہ کہہ کر تنازعہ پیدا کر دیا تھا کہ شمالی ہندستان کے لوگ قانون کی دھجیاں اڑانے میں آگے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے وہ فخر بھی محسوس کرتے ہیں۔ اس کے بعد جنوبی ہندستان کے لوگ قانون کی خلاف ورزی کرنے میں آگے ہیں۔ بعد میں سیاسی گلیارے میں ہلچل مچنے پر انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا۔

First published: Oct 22, 2015 12:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading