نئی دہلی۔ نوٹ بندی کے فیصلے کو آج 11 دن ہو گئے ہیں۔ مودی حکومت کے اس فیصلے سے لوگوں کو کافی پریشانی جھیلنی پڑ رہی ہے۔ لوگ بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر قطار میں کھڑے رہنے کو مجبور ہیں۔ اپوزیشن اسے لے کر حکومت پر حملہ آور ہے اور اس پر من مانی کا الزام لگا رہا ہے۔ اس پر سیاست ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور ہر روز ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ وہیں حکومت نے اسے کالے دھن پر مہم بتاتے ہوئے رول بیک کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
نوٹ بندی پر مچے ہاہاکار کے درمیان بی جے پی کا اصل امتحان شروع ہو گیا ہے۔ آج پانچ ریاستوں کی 4 لوک سبھا اور 8 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی ہے اور ووٹوں کی گنتی 22 نومبر کو ہوگی۔ نوٹ بندی کے بعد یہ ضمنی انتخابات مرکز میں حکمراں بی جے پی کے لئے سخت انتخابی امتحان ثابت ہوں گے۔ اس انتخاب میں پتہ چل جائے گا کہ عوام نوٹ بندی کی کتنی حمایت میں ہیں۔
ان سیٹوں پر ہو رہی ہے ووٹنگآسام - لكھيم پور لوک سبھا سیٹ
مدھیہ پردیش - شهڈول لوک سبھا سیٹ
مغربی بنگال- كوچ بہار، تملک لوک سبھا سیٹ
سروانند سونووال نے آسام اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وہ لکھیم پور سے ممبر پارلیمنٹ تھے۔ اسمبلی انتخابات میں وہ ماجولی سے چناو جیت کر آسام کے وزیر اعلی بنے تھے۔ وہیں بی جے پی رکن پارلیمنٹ دلپت سنگھ پراستے کے انتقال کی وجہ سے مدھیہ پردیش کی شهڈول سیٹ پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔ مغربی بنگال کی كوچ بہار سیٹ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ رینوکا سنہا کی موت ہونے کی وجہ سے خالی ہو گئی تھی۔ تملک سیٹ سے ترنمول کانگریس کے ایم پی سوندو ادھیکاری، نندی گرام اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی منتخب ہو کر وزیر بن گئے۔ اس وجہ سے یہاں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ آسام، اروناچل پردیش، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، تمل ناڈو، تریپورہ اور پڈوچیری میں اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر بھی پولنگ ہو رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔