ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اب نرسری داخلے کے لئے ضروری نہیں ہے بچوں کا آدھارکارڈ

یوآئی ڈی آئی اے نے یہ وارننگ ایسے وقت میں دی ہے، جب دہلی کے 1500 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری اورداخلہ سطح کے دیگردرجات کے لئے داخلے کا عمل شروع ہوا ہے۔

  • Share this:
اب نرسری داخلے کے لئے ضروری نہیں ہے بچوں کا آدھارکارڈ
نرسری میں داخلے کے لئے آدھارکارڈ لازمی نہیں۔

ہندوستانی منفرد شناختی اتھارٹی (یوآئی ڈی اے آئی) نے اسکولوں کو کہا ہے کہ وہ بچوں کے داخلے سے قبل 12 پوائنٹ والی بایومیٹرک تعداد مہیا کرانے کے لئے نہ کہیں۔ یوآئی ڈی اے آئی نے وارننگ دی کہ ایسا کرنا سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کے خلاف ہوگا۔ یوآئی ڈی آئی اے نے یہ وارننگ ایسے وقت میں دی ہے، جب دہلی کے 1500 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری اورداخلہ سطح کے دیگردرجات کے لئے داخلے کا عمل شروع ہوا ہے۔


ایسی خبریں ہیں کہ کچھ اسکول داخلے کے لے ضروری دستاویزوں کے نام پرآدھارکا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ یوآئی ڈی اے آئی نے کہا ہے کہ اسے بھی اس طرح کی خبریں ملی ہیں۔ یوآئی ڈی اے آئی کے چیف ایگزیکٹیوافسر(سی ای او) اجے بھوشن پانڈے نے میڈیا سے کہا "یہ ٹھیک نہیں ہے۔ یہ قانون کے شرائط کے مطابق نہیں ہے۔ اسکولوں میں داخلے اوربچوں کی دیگرسہولیات کے لئے آدھارمہیا کرانا لازمی نہیں کیا جاسکتا ہے"۔


یوآئی ڈی اے آئی نے اسکولوں اوران کی انتظامیہ کو یہ یقینی کرنے کو کہا ہے کہ کسی بھی بچے کو آدھارکی وجہ سے داخل سے محرورم نہیں رہنا پڑے۔ انہوں نے کہا "دراصل اسکولوں کو چاہئے کہ وہ بچوں کو بغیرآدھارکے داخلہ دیں اوریہ یقینی بنائیں کہ داخلہ کے بعد خصوصی کیمپ لگاکر ان کا آدھارکارڈ بنوایا جائے"۔


یہ پوچھے جانے پرکہ آدھارکارڈ کا مطالبہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کس طرح کی کارروائی ہوگی، پانڈے نے کہا کہ یہ سیدھا سیدھا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوگی۔ اس لئے اس طرح کی زبردستی کرنے والوں اسکولوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔
First published: Dec 25, 2018 08:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading