உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: ریلوے کے بعد اب 19 مئی سے خصوصی گھریلو پروازیں شروع کرے گی ائیر انڈیا

    ایئر انڈیا (Air India) نے 180 ٹرینی کرو ممبر سے ملازمت کی پیشکش واپس لے لی ہے۔

    ایئر انڈیا (Air India) نے 180 ٹرینی کرو ممبر سے ملازمت کی پیشکش واپس لے لی ہے۔

    ائیر انڈیا کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ہماری طرف سے سبھی تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔ ہم شہری ہوابازی کی وزارت سے منظوری ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ ملک کی الگ الگ ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو ان کے گھر تک پہنچانے کے لئے ریل خدمات (Railway services)  بحال کر دی گئی ہیں۔ اب خبر ہے کہ ریلوے کی طرح لوگوں کو گھر پہنچانے کے لئے ائیر انڈیا ( Air India)  انیس مئی سے دو جون کے درمیان خصوصی گھریلو پروازیں (Special Domestic Flights) شروع کرنے جا رہی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر پروازیں دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور بنگلورو سے ہوں گی۔

      ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق، چنئی کے لئے صرف ایک پرواز کی سہولت دی گئی ہے۔ یہ انیس مئی کو کوچی سے چنئی کے لئے اڑان بھرے گی۔ اس کے علاوہ دہلی کے لئے 173، ممبئی کے لئے 40، حیدرآباد کے لئے 25 اور کوچی کے لئے 12 فلائٹ کی شروعات کی جائے گی۔ دہلی سے جو فلائٹس اڑان بھریں گی وہ امرتسر، بنگلورو، گیا، حیدرآباد، جئے پور، احمد آباد، کوچی، وجئے واڑہ، لکھنئو اور کچھ دوسرے شہروں میں جائیں گی۔ اسی طرح ممبئی سے اڑان بھرنے والی ائیر انڈیا کی فلائٹس احمدآباد، حیدرآباد، کوچی، بنگلورو، وشاکھاپٹنم اور وجئے واڑہ کے لئے جائیں گی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سے ممبئی اور دہلی کے لئے بھی فلائٹس اڑائی جائیں گی۔ بنگلورو سے بھی ممبئی، دہلی اور حیدرآباد کے لئے فلائٹس ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی بھبنیشور سے ایک فلائٹ بنگلورو جائے گی۔

      4 بجے سے ٹکٹ بکنگ، ماسک۔ سینیٹائزر اور 2 گھنٹے پہلے اسکریننگ، ٹرینوں میں سفر سے پہلے جان لیں نئے ضابطے

      ائیر انڈیا کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ہماری طرف سے سبھی تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔ ہم شہری ہوابازی کی وزارت سے منظوری ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو ہندوستان لانے کے بعد اب ہم دوسرے مرحلے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔ سرکار نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں گھریلو پروازوں کو بھی اجازت دی جائے گی۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: