نئی دہلی: مسافروں کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے دہلی اور گورکھپور کے درمیان چلنے والی ہمسفر ایکسپریس ٹرین کو اب روزانہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت ریلوے نے آج یہاں بتایا کہ گورکھپور-آنند وہار ہمسفر ایکسپریس ہفتے میں تین دن چلا کرتی تھی۔ اب یہ ٹرین روزانہ چلے گی۔ ٹرین نمبر 12571/12572 گورکھپور-آنند وہار ہمسفر ایکسپریس براستہ بڑھنی، اب دو دن کی بجائے چار دن چلے گی جبکہ ٹرین نمبر 12595/12596 گورکھپور-آنند وہار ہمسفر ٹرین براستہ بستی اب ایک دن کی بجائے ہفتے میں تین دن چلے گی۔ مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ریلوے وزیر مملکت منوج سنہا کل گورکھپور اسٹیشن پر اسپیشل ٹرین نمبر 02571 گورکھپور - آنند وہار ہمسفر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور گورکھپور اسٹیشن پر سات نئی لفٹ، نوتعمیر اسٹیشن کی عمارت، ریزرویشن آفس اور انتظارکے کمرے جیسی مختلف سہولیات مسافروں کو وقف کریں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔