ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام گوپال یادو نے کہا : پارٹی میں اب سمجھوتہ کا امکان نہیں

سماج وادی پارٹی میں جاری گھمسان ​​کے درمیان سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 30, 2016 03:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رام گوپال یادو نے کہا : پارٹی میں اب سمجھوتہ کا امکان نہیں
سماج وادی پارٹی میں جاری گھمسان ​​کے درمیان سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی میں جاری گھمسان ​​کے درمیان سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ رام گوپال یادو نے کہا ہے کہ پارٹی میں اب سمجھوتہ کا امکان نہیں ہے۔ رام گوپال نے سیاسی گھمسان ​​کے درمیان میڈیا سے کھل کر بات چیت کی ۔ انہوں نے صاف کہا کہ نیتا جی نے یکم جنوری کو بلایا تھا ، لیکن 29 دسمبر کو ہی فہرست جاری کر دی۔

رام گوپال یادو فرخ آباد ضلع کے صدر و ممبر اسمبلی وجے سنگھ کے والد کے انتقال پر غم کا اظہار کرنے پہنچے تھے۔ راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ پروفیسر یادو نے کہا کہ اکھلیش کی فہرست ہی ہماری فہرست ہے اور اکھلیش کے مخالف ہمارے مخالف۔ وزیر اعلی کی فہرست کے امیدواروں کو میری حمایت حاصل ہے ۔

رام گوپال یادو نے نام لئے بغیر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ صرف ایک شخص کے کہنے پر نیتا جی نے اکھلیش کو عہدے سے ہٹا دیا اور یہی تنازع کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کا ہی ہے جبکہ ان کی حیثیت نہیں ہے کہ 10 ووٹ بھی ڈلوا دے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام رام گوپال لکھنؤ پہنچ سکتے ہیں۔ رام گوپال اکھلیش یادو سے ملاقات کر کے اتحاد، پارٹی کے تازہ حالات اور امیدواروں کے لئے انتخابی نشان پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

First published: Dec 30, 2016 03:48 PM IST