اپنا ضلع منتخب کریں۔

    میں اب پارٹی سطح کی سیاست سے اوپر ہوں، مجھے زیادہ تر پارٹیوں کے ووٹ ملیں گے: وینکیا

    نائب صدر جمہوریہ وینکئیا نائیڈو : فائل فوٹو

    نائب صدر جمہوریہ وینکئیا نائیڈو : فائل فوٹو

    نئی دہلی۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ایم وینکیا نائیڈو نے امید ظاہر کی ہے کہ اس عہدے کے لئے آج ہو رہی ووٹنگ میں انہیں زیادہ تر جماعتوں کے ووٹ ملیں گے اور اب وہ پارٹی کی سیاست سے اوپر ہیں ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ایم وینکیا نائیڈو نے امید ظاہر کی ہے کہ اس عہدے کے لئے آج ہو رہی ووٹنگ میں انہیں زیادہ تر جماعتوں کے ووٹ ملیں گے اور اب وہ پارٹی کی سیاست سے اوپر ہیں ۔ مسٹر نائیڈو نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے کہا، "اب میں آپ کی پارٹی یا اپنی پارٹی سے منسلک نہیں ہوں اور پارٹی سطح کی سیاست سے اوپر ہوں۔ زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے میری امیدواری کی حمایت کی ہے۔


       گوا کے وزیر اعلی اور اترپردیش سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ منوہر پاریکر نے ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، "میں سوچتا ہوں کہ ہمیں ایک جگہ (پارٹی اور حکومت) پر ان کی کمی محسوس ہوگی لیکن آپ دوسرے مقام پر انہیں مزید اہم کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ " اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس انتخاب میں ووٹ دیا وہ لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا، "اگرچہ پارٹی کو مسٹر نائیڈو کی کمی کا احساس ہو گا لیکن ملک کا دوسرا بڑا آئینی عہدہ ان کی شخصیت کو مزید نکھارے گا۔ وہ ہمارے لئے بڑے بھائی جیسے ہیں۔ "

      First published: