உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    International Flights Suspended: اب بین الاقوامی اڑانیں 28 فروری تک رہیں گی معطل، DGCA نے کیا فیصلہ

    International Flights Suspended: اب بین الاقوامی اڑانیں 28 فروری تک رہیں گی معطل، DGCA نے کیا فیصلہ

    International Flights Suspended: اب بین الاقوامی اڑانیں 28 فروری تک رہیں گی معطل، DGCA نے کیا فیصلہ

    کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹس اومیکران (Omicron Variants) کی نئی لہر کی وجہ سے خطرے کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے ہندوستان سے آنے اور جانے والی بین الاقوامی پروازیں (International Flights) 28 فروری تک معطل رہیں گی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹس اومیکران (Omicron Variants) کی نئی لہر کی وجہ سے خطرے کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے ہندوستان سے آنے اور جانے والی بین الاقوامی پروازیں (International Flights) 28 فروری تک معطل رہیں گی ۔ اس سلسلے میں بدھ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن  (DGCA) کے ذریعہ یہ فیصلہ کیا گیا ۔ تازہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ایئر ببل انتظامات کے تحت پروازیں متاثر نہیں ہوں گی ۔ دراصل ایئر ببل کی سہولت کے تحت دو ممالک کچھ اصولوں اور پابندیوں کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں چلاتے ہیں ۔

      ڈی جی سی اے کے حکم کے تحت 26 نومبر 2021 کے سرکلر کے جزوی ترمیم میں مجاز اتھاریٹی کے ذریعہ ہندوستان سے جانے والی اور آنے والی شیڈیلوڈ انٹرنیشنل کمرشیل پیسنجر سروسیز کی معطلی کو 28 فروری 2022 کی رات 12 بجے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

      حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام بین الاقوامی کارگو کے آپریشن اور خاص طور پر ڈی جی سی اے کی طرف سے منظور شدہ پروازوں کے آپریشن پر لاگو نہیں ہوگی ۔ حالانکہ ایئر ببل کے انتظامات کے تحت پروازیں متاثر نہیں ہوں گی ۔

      ڈی جی سی اے کے ڈائریکٹر آف ریگولیشنز اینڈ انفارمیشن نیرج کمار کی طرف سے جاری کردہ نئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔

      قابل ذکر ہے کہ ایئر ببل معاہدے کے تحت، ہندوستان بحرین، کینیڈا، فرانس، جرمنی، کینیا، کویت، افغانستان، بنگلہ دیش، مالدیپ، نیپال، عمان، قطر، روس، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ اور سری لنکا کے لئے پروازیں چلا رہا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: