ہوم » نیوز » No Category

پی این آر اسٹیٹس چیک کرنا اب ہوا مزید آسان

الہ آباد : ریلوے نے اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر ریزرویشن کا اسٹیٹس چیک کرنا آسان کر دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 27, 2016 06:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پی این آر اسٹیٹس چیک کرنا اب ہوا مزید آسان
الہ آباد : ریلوے نے اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر ریزرویشن کا اسٹیٹس چیک کرنا آسان کر دیا ہے۔

الہ آباد : ریلوے نے اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر ریزرویشن کا اسٹیٹس چیک کرنا آسان کر دیا ہے۔ ریلوے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نئے نظام کے تحت مسافروں کو پی این آر چیک کرنے کے لئے اب کوئی سیکورٹی کوڈ نہیں ہو گا۔ مسافر براہ راست پی این آر نمبر ڈال کر اپنےریزرو ٹکٹ کا اسٹیٹس جان سکتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ ریلوے نے گزشتہ سال ہی اپنی آفیشیل ویب سائٹ میں پی این آر پوزیشن جاننے کے لئے ’کیپچے سکیورٹی کوڈ‘نافذ کیا تھا۔اس نظام سے مسافروں کو پریشانی ہو رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس سسٹم میں اگر کسی مسافر کو اپنا پی این آر چیک کرنا ہے تو اسے دس نمبروں پر مشتمل اپنا پی این آر نمبر ڈالنے کے بعد ’كیپچے سکیورٹی کوڈ‘ بھی ڈالنا پڑتا تھا۔ اس سے مسافروں کا کافی وقت بھی برباد ہوتا تھا اور انہیں پریشانی ہوتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مسافروں نے اپنی تجاویزمیں اس بات پر اعتراض ظاہر کیا تھا کہ جلدی میں اگر وہ اپنا پی این آر چیک کرنا چاہیں تو انہیں اس کوڈ کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔ انہیں انگریزی کے اسمال اینڈ کیپٹل لیٹرس کے ساتھ نمبر ڈالنا پڑتا ہے۔ مسافروں کو ہو رہی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے اب اس میں تبدیلی کر دی ہے۔

First published: May 27, 2016 06:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading