ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اب پاسپورٹ کیلئے ڈاک گھر سے جاری ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ بھی مانا جائے گا ویلڈ

حکومت نے پاسپورٹ بنانے کے لئے ضروری دستاویزوں میں ہندوستانی ڈاک کے ذریعہ جاری ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کو بھی شامل کرلیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 05, 2017 02:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب پاسپورٹ کیلئے ڈاک گھر سے جاری ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ بھی مانا جائے گا ویلڈ
demo pic

نئی دہلی: حکومت نے پاسپورٹ بنانے کے لئے ضروری دستاویزوں میں ہندوستانی ڈاک کے ذریعہ جاری ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کو بھی شامل کرلیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق،ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کے طورپر اب تک قانونی دستاویزوں کے علاوہ پاسپورٹ بنانے کےلئے ہندوستانی ڈاک کے ذریعہ جاری ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ بھی قانونی حیثیت کا حامل ہوگا۔اس کے ساتھ مرکز یا ریاستی حکومت کے ملازمین کےلئے سرکاری رہائش گاہ کا الاٹمنٹ لیٹر بھی ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کا کام کرے گا۔

اس کے علاوہ ریزیڈنیٹ سرٹیفکیٹ کے طورپر قانونی دستاویزوں کی فہرست میں سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ یا سروس بک میں پتے والے صفحے کی تصدیق شدہ کاپی بھی شامل کی گئی ہے۔اسے کسی گزیٹیڈافسر سے اٹیسٹ کرانا ہوگا۔یہ نوٹیفکیشن 30اکتوبر سے ہی جاری ہوچکی ہے۔

First published: Nov 05, 2017 02:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading