ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام رحیم کا جانوروں سے محبت بھی اب تفتیش کے دائرے میں

سادھوی عصمت دری معاملے میں ہریانہ کے روہتک جیل میں بند ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 07, 2017 08:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رام رحیم کا جانوروں سے محبت بھی اب تفتیش کے دائرے میں
گرمیت رام رحیم

سرسا: سادھوی عصمت دری معاملے میں ہریانہ کے روہتک جیل میں بند ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوق اور دلچسپی کی تکمیل کے لیے جانور پال رکھے تھے اوراب ان کا یہ شوق بھی جانچ کے دائرہ میں آگیا ہے۔ سنٹرل زو اتھارٹی نے ہریانہ کے چیف وائلڈ لائف کنزرویٹر کو خط لکھ کر اس کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔

دہلی کے روہنی کے باشندہ اور مویشیوں سے ہمدردی رکھنے والے نریش قادیان نے ڈیرہ میں شوق کے لیے رکھے گئے گھوڑے، اونٹ اور ہرن اور کھیلوں میں ان کا استعمال کے سلسلے میں شکایت کی تھی اور اسے جانوروں پر ظلم و زیادتی قرار دیاتھا۔

First published: Sep 07, 2017 08:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading