ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اب جنوبی ہندوستان اور شمال مشرق میں کورونا نے پکڑا زور ، ان ریاستوں میں بڑھ رہے ہیں معاملات

ایڈیشنل سکریٹری ہیلتھ آرتی اہوجا نے بتایا کہ کرناٹک ، کیرالہ ، آندھرا پردیش ، مغربی بنگال ، بہار ، ہریانہ ، اوڈیشہ اور اتراکھنڈ میں اب نئے معاملات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔

  • Share this:
اب جنوبی ہندوستان اور شمال مشرق میں کورونا نے پکڑا زور ، ان ریاستوں میں بڑھ رہے ہیں معاملات
اب جنوبی ہندوستان اور شمال مشرق میں کورنا نے پکڑا زور ، ان ریاستوں میں بڑھ رہے ہیں معاملات

نئی دہلی : کورونا کی دوسری لہر کے درمیان مہاراشٹر ، اترپردیش اور دہلی جیسی ریاستیں تو پہلے ہی شدید مار جھیل رہی ہیں ، لیکن اب وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کچھ دیگر ریاستوں میں بھی معاملات بڑھ رہے ہیں ۔ ایڈیشنل سکریٹری  ہیلتھ آرتی اہوجا نے بتایا کہ کرناٹک ، کیرالہ ، آندھرا پردیش ، مغربی بنگال ، بہار ، ہریانہ ، اوڈیشہ اور اتراکھنڈ میں اب نئے معاملات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔


انہوں نے بتایا کہ کچھ دیگر ریاستیں جہاں نئے معاملات بڑھ رہے ہیں وہ پنجاب ، جموں و کشمیر ، آسام ، ہماچل پردیش اور ناگالینڈ ہیں ۔ بتادیں کہ جمعہ کو مسلسل دوسرے دن کورونا مریضوں کی تعداد نے چار لاکھ کے ہندسہ کو پار کیا ہے جبکہ اب تک ملک میں تین مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کوورنا مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہوئی ہے ۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار پر نظڑ ڈالیں تو ملک میں کورونا وائرس کے چار لاکھ چودہ ہزار 182 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 3920 لوگوں کو اپنی جانیں گنوانی پڑی ہیں ۔ بدھ کی بات کریں تو ملک میں کورونا کے چار لاکھ بارہ ہزار 262 مثبت معاملات سامنے آئے تھے جبکہ 3980 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی ۔


مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ نئے معاملات سامنے آنے کے بعد کورونا کے کل معاملات بڑھ کر دو کروڑ چودہ لاکھ 91 ہزار 592 ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوارن کورونا سے ہونے والی اموات کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ 34 ہزار 88 سے زیادہ ہوگئی ہے ۔

کورونا کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس وائرس سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں تین لاکھ 28 ہزار 141 کورونا مریضوں نے کورونا کی جنگ جیتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 07, 2021 05:36 PM IST