Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    این ایس اے اجیت ڈوبھال بولے۔ دوسرے کی خواہش پر نہیں، خطرہ دیکھ کر لڑیں گے جنگ

    مشرقی لداخ میں ہندستان اور چین کی افواج کے درمیان پچھلے کئی مہینوں سے چلی آ رہی کشیدگی کے بیچ قومی سلامتی صلاح کار اجیت ڈوبھال نے اتوار کو اشاروں ہی اشاروں میں چین سے لے کر پاکستان تک کو وارننگ دے ڈالی۔ ڈوبھال نے دشمن ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہندستان نے کبھی بھی کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے، لیکن یہ طئے ہے کہ جہاں سے خطرہ ہو گا، وہیں حملہ کیا جائے گا۔

    • Share this:
    این ایس اے اجیت ڈوبھال بولے۔ دوسرے کی خواہش پر نہیں، خطرہ دیکھ کر لڑیں گے جنگ
    این ایس اے اجیت ڈوبھال کی فائل فوٹو

    نئی دہلی۔ مشرقی لداخ (East Ladakh) میں ہندستان اور چین کی افواج کے درمیان پچھلے کئی مہینوں سے چلی آ رہی کشیدگی کے بیچ قومی سلامتی صلاح کار اجیت ڈوبھال ( Ajit Doval ) نے اتوار کو اشاروں ہی اشاروں میں چین سے لے کر پاکستان تک کو وارننگ دے ڈالی۔ ڈوبھال نے دشمن ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہندستان نے کبھی بھی کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے، لیکن یہ طئے ہے کہ جہاں سے خطرہ ہو گا، وہیں حملہ کیا جائے گا۔ وجئے دشمی کے خاص موقع پر اتراکھنڈ کے رشی کیش میں ایک پروگرام میں پہنچے این ایس اے اجیت ڈوبھال نے کہا، ہم وہیں لڑیں گے جہاں پر آپ کی خواہش ہے یہ کوئی ضروری تو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہاں جنگ لڑیں گے جہاں سے ہمیں خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔


    ڈوبھال نے کہا ہم جنگ تو کریں گے، اپنی زمین پر بھی کریں گے اور باہر کی زمین پر بھی کریں گے لیکن اپنے نجی مفاد کے لئے نہیں کریں گے۔ این ایس اے اجیت ڈوبھال نے کہا ہے کہ ہندستان ایک باوقار ملک ہے جس کا وجود قدیم زمانے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان بھلے ہی 1947 میں وجود میں آیا ہو لیکن قدیم ہندستانی علم۔ سائنس کی معترف پوری دنیا ہمیشہ سے رہی ہے۔



    ڈوبھال نے کہا کہ ہندستان اپنی مالامال ثقافت کی وجہ سے کسی مذہب یا زبان کے دائرے میں نہیں بندھا۔ ہندستان کو ایک ملک کے طور پر مضبوط پہچان دلانے اور مہذب بنانے میں  یہاں کے سنتوں اور مہاتماوں کا بڑا تعاون ہے۔ ہندستان میں الگ الگ وقت پر سنتوں نے ہندستان کی تعمیر میں اپنا اہم رول نبھایا ہے۔

    ڈوبھال کے بیان پر حکومت کی صفائی


    این ایس اے ڈوبھال کے بیان پر حکومت کی طرف سے صفائی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این ایس اے کا بیان چین کو لے کر نہیں دیا گیا ہے بلکہ یہ ہندستان کی روحانی سوچ پر دیا گیا ہے۔ حالانکہ ڈوبھال کا یہ بیان واضح کرتا ہے کہ ہندستان کسی بھی ملک سے ڈرنے والا نہیں ہے اور جنگ کی کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے وہ پوری طرح سے تیار ہے۔

    Published by: Nadeem Ahmad
    First published: Oct 26, 2020 10:15 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading