ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جفت وطاق فارمولہ: ابتدائی 5 دن کے دوران جرمانہ کے 38 لاکھ جمع ہوئے

نئی دہلی۔ جفت وطاق نمبر والی کاروں کے استعمال کی اسکیم کے تحت ابتدائی پانچ روز کے دوران 38 لاکھ روپے بطورجرمانہ وصول کیا جاچکا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 07, 2016 09:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جفت وطاق فارمولہ: ابتدائی 5 دن کے دوران جرمانہ کے 38 لاکھ جمع ہوئے
نئی دہلی۔ جفت وطاق نمبر والی کاروں کے استعمال کی اسکیم کے تحت ابتدائی پانچ روز کے دوران 38 لاکھ روپے بطورجرمانہ وصول کیا جاچکا ہے۔

نئی دہلی۔ جفت وطاق نمبر والی کاروں کے استعمال کی اسکیم کے تحت ابتدائی پانچ روز کے دوران 38 لاکھ روپے بطورجرمانہ وصول کیا جاچکا ہے۔ پولس نے بتایا ہے کہ ’’پچھلے 5 روز کے دوران کل 1938 ڈرائیوروں کو اسکیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا اور ٹریفک پولس نے ان سے دو ہزار سے جرمانہ وصول کیا۔ پولس کا خیال ہے کہ 15 جنوری کو تجرباتی عرصہ گذرنے کے بعد جمع ہونے والا جرمانہ ایک کروڑ تک پہنچ سکتا ہے۔ سب سے زیادہ جرمانہ پیر کے روز وصول کیا گیا جو اسکیم کے تحت پہلا کام کا دن تھا، پورے شہر میں دو ہزار ٹریفک پولس والے تعینات کئے گئے تھے۔ 4 جنوری کو کل 1040 لوگوں پر جرمانہ لگایا گیا۔


سینئر افسران کا کہنا ہے کہ پولس حکومت کو لکھے گی کہ جرمانہ کی رقم کا استعمال سڑک پر حفاظتی اقدام کے لئے کیا جائے۔ یہ ایک تجویز ہے جسے ابھی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

منگل کے روز 114 لوگوں پر جرمانہ لگاکر 6ء2 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ دہلی حکومت کے ٹرانسپورٹ محکمہ نے بھی 71 لوگوں پر جرمانہ لگایا جبکہ روینو محکمہ نے 557 لوگوں پر فائن کیا۔


First published: Jan 07, 2016 09:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading