உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طاق - جفت فارمولہ کا چوتھا دن : 710 لوگوں کا کا ٹا گیا چالان

    نئی دہلی : طاق- جفت فارمولہ کے دوسرے مرحلے کے چوتھے دن آج مجموعی طورپر 710 چالان کاٹے گئے، جن میں سے دہلی ٹریفک پولس نے 256 چالان کاٹے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : طاق- جفت فارمولہ کے دوسرے مرحلے کے چوتھے دن آج مجموعی طورپر 710 چالان کاٹے گئے، جن میں سے دہلی ٹریفک پولس نے 256 چالان کاٹے۔  دہلی ٹریفک پولس نے ضلع نئی دہلی میں 33، مشرق میں 14، مشرقی علاقے میں 34، شمال مشرق میں 14، شمال میں 19، شمال مغرب میں 23، بیرونی دہلی میں 15، جنوب میں 25، جنوب مشرق میں 34، مغرب میں 30 اور جنوب مغرب میں 15 چالان کاٹے۔ دہلی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے 454 چالان کاٹے۔
      خلاف ورزی کرنے والوں کا دو ہزار روپے کا چالان کاٹا جاتا ہے۔
      دارالحکومت میں فضائي آلودگی کو روکنے کے لئے 15 اپریل کو طاق-جفت فارمولہ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا تھا اور پہلے دن اس کی خلاف ورزی کرنے پر کل 1311 گاڑی ڈرائیوروں کے چالان کاٹے گئے تھے جبکہ دوسرے دن 1002 چالان کاٹے گئے تھے۔ تیسرا دن اتوار ہونے کی وجہ سے یہ فارمولہ لاگو نہیں تھا ۔ اس طرح اب تک کل 3023 چالان کاٹے جاچکے ہيں۔
      دریں اثناء، دارالحکومت میں آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے اروند کیجریوال حکومت کے طاق- جفت فارمولہ کے دوسرے مرحلے کا آج سخت امتحان ہوا اور صبح کو کئی جگہ لوگوں کو جام سے گزرنا پڑا اور نجی ٹیکسی والوں نے مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کیا۔
      First published: