اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اڈیشہ کے وزیر صحت نابا داس کو پولیس اہلکار نے مار دی گولی، حالت تشویشناک

     پولیس کی فائل فوٹو

    پولیس کی فائل فوٹو

    برراج نگر کے ایس ڈی پی او گپتیشور بھوئی نے بتایا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) گوپال داس نے وزیر پر گولی چلائی۔ وزیر زخمی ہے اور اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوپال داس نے اپنے ریوالور سے وزیر نابا داس پر گولی چلائی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Odisha (Orissa), India
    • Share this:
      اڈیشہ کے وزیر صحت و خاندانی بہبود نابا کشور داس (Naba Kishore Das) کو اتوار کے روز ضلع جھارسوگوڈا میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گولی مار دی۔ داس کو سینے میں گولی لگی تھی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ وزیر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انھیں جھارسوگوڈا ہوائی اڈے پر لے جایا جا رہا ہے جہاں سے داس کو ہوائی جہاز سے بھونیشور لے جایا جائے گا۔ وزیر صحت کو مزید علاج کے لیے اپولو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

      ایک ویڈیو فوٹیج میں داس کے سینے سے خون بہہ رہا ہے، لوگ زخمی وزیر کو اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ بے ہوش دکھائی دے رہے تھے، اور اسے گاڑی کی اگلی سیٹ پر بٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس اہلکار نے کم از کم چار سے پانچ گولیاں چلائیں جب وزیر گاندھی اسکوائر پر اپنی گاڑی سے باہر نکلے۔ ملزم اے ایس آئی کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا، جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

      یہ واقعہ ضلع کے برجراج نگر قصبہ میں اس وقت پیش آیا جب وزیر ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی گوپال داس کے طور پر ہوئی ہے۔ فائرنگ کے پیچھے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اے ایس آئی کو آج کی تقریب کے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا تھا اور وہ وزیر کے قریب تھا جب اس نے فائرنگ کی۔

      برراج نگر کے ایس ڈی پی او گپتیشور بھوئی نے بتایا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) گوپال داس نے وزیر پر گولی چلائی۔ وزیر زخمی ہے اور اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوپال داس نے اپنے ریوالور سے وزیر نابا داس پر گولی چلائی۔ بھوئی کے مطابق فائرنگ کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ بھوئی نے کہا کہ اے ایس آئی سے فی الحال پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مزید تفصیلات مکمل تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      جب ان سے پوچھا گیا کہ اے ایس آئی نے کس کی ہدایت پر وزیر پر گولی چلائی تو ایس ڈی پی او نے کہا کہ اس حوالے سے ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

      اس واقعے نے حفاظتی اقدامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں کیونکہ ایک میگا پروگرام میں شرکت کرنے والے نبا داس کے لیے پولیس کا دستہ بھی فراہم کیا گیا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: