உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    منفعت بخش عہدہ کیس : اوپر والا عام آدمی پارٹی کے ساتھ ، بس سچائی کا راستہ مت چھوڑنا : کیجریوال

    دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال ۔ فائل فوٹو

    دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال ۔ فائل فوٹو

    دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے عام آدی پارٹی کے 20اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی الیکشن کمیشن کی سفارش پر آج صدر رامناتھ کووند کی مہر لگنے کے بعد کہاکہ ’اوپر والا‘ پارٹی کے ساتھ ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے عام آدی پارٹی کے 20اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی الیکشن کمیشن کی سفارش پر آج صدر رامناتھ کووند کی مہر لگنے کے بعد کہاکہ ’اوپر والا‘ پارٹی کے ساتھ ہے۔ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ ’اوپر والے 67سیٹیں کچھ سوچ کر ہی دی تھیں ۔ ہر قدم پر اوپر والا عام آدمی پارٹی کے ساتھ ہے، نہیں تو ہماری اوقات ہی کیا تھی۔ بس سچائی کا راستہ مت چھوڑنا۔
      خیال رہے کہ مسٹر کووند نے ان اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کی سفارش کو منظور کرتے ہوئے ان کی رکنیت ختم کردی ہے۔ کمیشن نے دو برس سے زیادہ وقت سے چل رہے اس معاملہ میں ان اراکین اسمبلی کو منفعت بخش عہدہ پر مقرر کئے جانے کی شکایت صحیح پائی تھی اور گزشتہ 19جنوری کو ان کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش صدر کو بھیجی تھی۔
      First published: