உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کو فوری راحت ، دہلی ہائی کورٹ نے برقرار رکھا ضمنی الیکشن نہیں کرانے کا حکم

    دہلی ہائی کورٹ ۔ فائل فوٹو

    دہلی ہائی کورٹ ۔ فائل فوٹو

    دہلی ہائی کورٹ سے منعفت کا عہدہ معاملے میں عام آدمی پارٹی نااہل قرار دئے گئے 20ممبران اسمبلی کو آج اس وقت فوری راحت ملی ، جب عدالت نے اس معاملے کو ڈبل بنچ کو سونپتے ہوئے ضمنی الیکشن نہیں کرانے کے عبوری حکم کو برقرار رکھا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ سے منعفت کا عہدہ معاملے میں عام آدمی پارٹی نااہل قرار دئے گئے 20ممبران اسمبلی کو آج اس وقت فوری راحت ملی ، جب عدالت نے اس معاملے کو ڈبل بنچ کو سونپتے ہوئے ضمنی الیکشن نہیں کرانے کے عبوری حکم کو برقرار رکھا۔
      سنگل بنچ نے ممبران اسمبلیوں کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کو ڈبل بنچ کو سماعت کے لئے منتقل کرنے کے ساتھ ہی ضمنی الیکشن نہیں کرانے کے اپنے عبوری حکم کو برقراررکھا۔ اس حکم میں سنگل بنچ نے کہا تھا کہ اگلی سماعت تک الیکشن کمیشن ان بیس اسمبلی حلقوں میں ضمنی الیکشن نہ کرائے۔
      الیکشن کمیشن کی سفارش پر صدر رام ناتھ کووند نے 21جنوری کو 20ممبران اسمبلی کو دوہرے فائدہ کے عہدہ کے معاملے میں نااہل قرار دیا تھا۔ ممبران اسمبلی نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ گذشتہ سماعت کے دوران عدالت نے آج کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کمیشن کو ان سیٹوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان نہیں کرانے کو کہا تھا۔
      First published: