اترپردیش کے اوریا ضلع سے ممبئی حملے کے دہشت گرد اجمل قصاب کا مبینہ طورپر رہائشی اورذات سرٹیفکیٹ جاری ہوگیا۔ اس فرضی واڑے نے افسران کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد متعلقہ لیکھ پال کو معطل کردیا گیا ہے۔ وہیں دہشت گرد اجمل قصاب کے ذات اوررہائشی سرٹیفکیٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ آن لائن درخواست دہندہ کے خلاف جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
انگریزی اخبار'انڈین ایکسپریس' کے مطابق یہ معاملہ اوریا ضلع کے بدھونا تحصیل کا ہے۔ قصاب کے ذات اوررہائشی سرٹیفکیٹ 21پر اکتوبر 2018 کی تاریخ لکھی ہے جبکہ اس کی جائے پیدائش امبیڈکرنگرگاوں دکھایا گیا ہے۔
اس حادثہ سے یوپی حکومت کی سرگرمی پرسوالیہ نشان لگ رہے ہیں۔ معاملے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوگیا کہ یوپی کے سرکاری دفاترمیں چند روپئے دے کرکوئی بھی کسی کا فرضی سرٹیفکیٹ بنوا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دہشت گرد اجمل قصاب کو 26/11 دہشت گردانہ حملے میں زندہ پکڑا گیا تھا۔
کون تھا اجمل قصاب؟
ممبئی حملے کے دوران 2008 میں اجمل عامرقصاب کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرتکارام نے زندہ پکڑلیا تھا۔ قصاب نے اپنے آپ کو چھڑانے کے لئے انسپکٹرتکارام کو گولی بھی ماردی تھی۔ خوان سے لتھ پتھ تکارام نے قصاب کونہیں چھوڑا تھا۔ بعد میں وہ قصاب کی ماری گئی گولی سے شہید ہوگئے تھے۔ جس مقام پرقصاب پکڑا گیا تھا، وہاں اب ان کی مورتی لگائی گئی ہے۔
چارسال بعد ہوئی پھانسی
ممبئی دہشت گردانہ 26/11 حملے کے قصوروار اجمل عامرقصاب کو 22 نومبر2012 کوپنے کے یرودا جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ اجمل قصاب کو سزائے موت کے بعد جیل میں ہی دفن کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
امرتسربم دھماکہ: وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی ایمرجنسی میٹنگ، عوام سے امن کی اپیل، مہلوکین کو5-5 لا کھ معاوضہ کا اعلان
یہ بھی پڑھیں:
امرتسر : نرنکاری سماگم میں دھماکہ ، تین افراد کی موت ، 10 دیگر زخمی ، دہشت گردانہ حملہ کا خدشہ
یہ بھی پڑھیں:
جموں و کشمیر : شوپیاں سے دہشت گردوں نے ایک اور نوجوان کا کیا اغوا سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔